Deobandi Books

تحفۃ النکاح - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

25 - 37
مرد پر بیوی کے حقوق: شوہر جب نکاح کرکے اپنی بیوی کو گھر لائے تو اس کی حفاظت اور اس کے حقوق کی رعایت بہت ہی ضروری ہے۔ شریعت نے ذمے دارانہ طور پر عورت کے تین حقوق مرد پر لازم کیے ہیں، جس کا بیان شرعی حقوق کے ذیل میں کیا جاتا ہے:


شرعی حقوق:
۱۔ نان و نفقہ یعنی کھانے پینے کا خرچ۔
۲۔ لباس یعنی بیوی کے کپڑے وغیرہ کا خرچ۔
۳۔ سکنی یعنی رہنے کا مکان۔
پہلے جو دو حق ہیں، شوہر کو اپنی حیثیت کے مطابق اس کا انتظام کرنا ضروری ہے۔ گویا عورت کے کھانے اور کپڑے کی پوری ذمے داری مرد پر ڈالی گئی ہے، وہ خود بھی کھائے گا اور بیوی کو بھی کھلائے گا، وہ خود بھی پہنے گا اور بیوی کو بھی پہنائے گا۔ عورت کو ان چیزوں کے لیے کمانے کی ضرورت نہیں اور نہ عورت کمانے کے لیے پیدا کی گئی ہے۔ ان دونوں حق میں شوہر کو بیوی کے ذوق کی رعایت کرنی چاہیے۔ بہ شرطے کہ شریعت کے منافی نہ ہوں۔
تیسری چیز ہے مکان، اس کا نظم بھی شوہر کے ذمے ضروری ہے۔ اگر مکان میں بہت سے رہنے والے ہوں اور ماں باپ بھی ہوں تو کوئی ایسا کمرہ ضرور ہونا چاہیے جس میں وہ دونوں تنہائی کے وقت بے تکلفی کے ساتھ مل سکیں۔اگر مکان میں رہنے والے بہت سے افراد ہوں تو عورت کو غیر محرم رشتے داروں کے سامنے آنا جانا ۔ُبرا ہے۔ کم از کم ہر مکان میں مردانہ اور زنانہ حصہ الگ الگ کرنا چاہیے۔
مسائل اور آپس کے حقوق کی زیادہ تفصیل کے لیے اردو کتابوں میں بہشتی زیور، بہشتی ثمر، ہدیۃ النساء، تحفۃ الوالد والولد وغیرہ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ اَحقر نے رسالہ مختصر رکھنے کے پیش نظر ضروری باتیں بیان کرکے تفصیلات چھوڑ دی ہیں۔


اخلاقی حقوق: مردوں کو اللہ تعالیٰ نے بہت سی ایسی خصوصیات سے نوازا ہے جو عورتوں میں عموماً کم پائی جاتی ہیں۔ شجاعت و بہادری، عزت و حمیت، علم و مروت اور ایسے ہی حاکمیت اور آمریت، قوت فیصلہ، سطوت و دبدبہ۔ یہ مرد میں بہ درجۂ کمال پائے جاتے ہیں۔ اسی لیے مرد کو عورت پر قوّامیت و اختیار دیا ہے اور یہ شوہر ہی کا فریضہ ہے کہ وہ عورت کے اخلاق کی نگرانی کرے۔ عورت کے اندر اگر گھر کے نوکروں اور اجنبی لوگوں کے ساتھ نرمی اور ہنسی مذاق اور گفتگو پائی جائے تو اسے فوراً تنبیہ کرے اور اسے ان باتوں سے روکے اور شروع ہی میں ان 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 عنوان 1 1
4 تحفۃ النکاح 4 1
5 جوانی کی ابتدا 4 4
6 جوانی کی اُمنگیں 5 5
7 جوانی کی صحیح حفاظت 5 5
8 جوانی کی حفاظت کس طرح کی جائے؟ 6 5
9 بال وغیرہ کی صفائی کی مدت 6 5
10 اصلاح کا طریقہ 7 5
11 شادی کب کرنی چاہیے 7 5
12 رشتہ طے کرنے کے آداب 8 5
13 منگنی سے پہلے ایک نظر دیکھ لینا 8 5
14 دین داری کا خیال رکھنا 9 5
15 خاندان اور مال و جمال مت دیکھو 10 5
16 منگنی کیسے ہو 11 5
17 شادی کی تاریخ طے کرنا 11 5
18 نکاح کے آداب 11 4
19 رخصتی کا اسلامی طریقہ 13 18
20 شب زفاف (یعنی پہلی رات) کیسے گزاری جائے 14 18
21 ایک تنبیہ 16 18
22 جماع کے آداب 16 18
23 دو جماع کی درمیانی مدت 19 18
24 جماع کس وقت ہوناچاہیے 21 18
25 جماع کا طریقہ 21 18
26 غسل جنابت کا بیان 22 18
27 زنا کا بیان 23 18
28 ولیمہ کا بیان 23 18
29 زوجین کے حقوق ایک دوسرے پر 24 4
30 مرد پر بیوی کے حقوق 25 29
31 شرعی حقوق 25 29
32 اخلاقی حقوق 25 29
33 مرد کے لیے عورت کی اصلاح کے طریقے 26 18
34 بیوی پر شوہر کے حقوق 28 29
35 حمل کی ابتدا اور اس کے متعلق چند باتیں 30 4
36 ولادت کا بیان 32 35
37 عقیقہ کا بیان 32 35
38 اولاد کی وفات پر صبر 33 35
39 رضاعت کے متعلق باتیں 33 35
40 اولاد کی تربیت 34 35
41 اولاد کے ذمے ماں باپ کے حقوق 34 34
42 بنی اسرائیل کے تین آدمیوں کا واقعہ 35 34
43 حضرت موسیٰ ؑ کا رفیقِ جنت 35 34
44 ماں ناراض ہو تو مرتے وقت کلمہ زبان پر جاری نہیں ہوتا 35 34
45 سوالات و جوابات 36 1
Flag Counter