Deobandi Books

تحفۃ النکاح - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

10 - 37

خاندان اور مال و جمال مت دیکھو: کچھ لوگ وہ ہوتے ہیں جن کی نظروں میں مال ودولت کی بے پناہ اہمیت اور اس کی وقعت و عظمت ہوتی ہے اور وہ کسی مال دار عورت کو اسی بنیاد پر چاہتے ہیں کہ گھر کی عزت میں اضافہ ہو اور مکان آباد ہو جائے۔ مگر اے میرے عزیز! یہ تو
حسن و جمال سے بھی جلد زوال پذیر ہے۔ شام کے تونگر صبح کو نادار دیکھے گئے ہیں۔ پھر شاید تجھے دھوکہ ہورہا ہے کہ وہ مال دار ہے، نہیں بلکہ اس کے گھر والے مال دار ہیں، کیا ان کا مال اس عورت کے ساتھ آئے گا بھی؟ اور اگر آیا تو کیا تیری مردانہ غیرت اس کے لیے تیار بھی ہے کہ تو مرد اور شوہر ہو کر بیوی کے مال و متاع پر رال ٹپکائے؟
اور اگر وہ مال دار گھر کی ہے تو اس کی ضرورتیں اور فرمائشیں بھی اسی انداز کی ہوں گی، کیا تجھ میں اس کا پورا کرنے کا حوصلہ بھی ہے؟ظاہر ہے کہ ہاتھی کی خوراک اس کے موافق چاہیے تو وہ تیری روکھی سوکھی روٹی پر قناعت کیسے کرے گی، پھر روزانہ لعن طعن سننے ہوں گے اور روٹھنا اور منانا، روز روز کا مشغلہ ہوجائے گا۔ تو وہ تیری شکر گزار بن کر کیسے رہے گی؟ اب زندگی میں تو تابع ہوگا اور وہ تم پر حاکم، اگر یہ ساری ذلتیں تجھے گوارہ ہیں تو پھر نکاح کر کے دیکھ لے کہ وہ تیری فرماں بردار بیوی ہے یا حاکمہ؟ اس لیے داناؤں نے کہا اور ٹھیک کہا ہے کہ مال داری میں عورت مرد سے کم ہونی مناسب ہے، تاکہ شکر گزاری اور نعمتوں کی قدر کرے۔
کچھ لوگ نکاح میں اونچا گھرانا اور اچھا خاندان تلاش کرتے ہیں تاکہ ان کی وجہ سے عزت حاصل ہو اور دوسروں پر فخر کرسکے، لیکن ایسے لوگوں کو اس کا خیال رکھنا چاہیے کہ خاندانی اونچ نیچ کا مسئلہ خود غیر متعین اور شریعت کی نگاہ میں غیر معتبر بھی ہے۔ پھر اس کی وجہ سے ان ہی پریشانیوں کا خطرہ ہے جو اوپر مال و جمال کی صورت میں بیان کی گئی ہیں۔
اس لیے صاف بات یہ ہے کہ اگر دین داری نہ ہو تو مال وجمال یا حسب و نسب مطلق قابل اعتماد نہیں۔ نیز بے دینی کی صورت میں عورت کی عفت اور پاک دامنی بھی خطرے میں ہے، جو اس کا اصلی جوہر ہے۔
اس لیے عورتوں میں دیکھنے کے لائق سب سے اہم دین داری ہی ہے۔ اگر وہ نماز روزے کی پابند ہے، اچھے اخلاق سے متصف ہے، اور امور خانہ داری سے واقف ہے، اور اس کا گھرانہ بھی دین دار ہے تو اے عزیز! اس سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں ہے۔ یہ وہ جوڑا ہے جس کو رسول اللہﷺ نے پسند فرمایا ہے۔
دین داری کے ذیل میں اس کا بھی لحاظ کیا جائے کہ اس کے عقاید کیا ہیں؟ خیالات اور 
رجحانات کیسے ہیں؟ ان میں ایمانی جذبہ ہے یا نہیں؟ ورنہ خدا نخواستہ نئی تعلیم کے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 عنوان 1 1
4 تحفۃ النکاح 4 1
5 جوانی کی ابتدا 4 4
6 جوانی کی اُمنگیں 5 5
7 جوانی کی صحیح حفاظت 5 5
8 جوانی کی حفاظت کس طرح کی جائے؟ 6 5
9 بال وغیرہ کی صفائی کی مدت 6 5
10 اصلاح کا طریقہ 7 5
11 شادی کب کرنی چاہیے 7 5
12 رشتہ طے کرنے کے آداب 8 5
13 منگنی سے پہلے ایک نظر دیکھ لینا 8 5
14 دین داری کا خیال رکھنا 9 5
15 خاندان اور مال و جمال مت دیکھو 10 5
16 منگنی کیسے ہو 11 5
17 شادی کی تاریخ طے کرنا 11 5
18 نکاح کے آداب 11 4
19 رخصتی کا اسلامی طریقہ 13 18
20 شب زفاف (یعنی پہلی رات) کیسے گزاری جائے 14 18
21 ایک تنبیہ 16 18
22 جماع کے آداب 16 18
23 دو جماع کی درمیانی مدت 19 18
24 جماع کس وقت ہوناچاہیے 21 18
25 جماع کا طریقہ 21 18
26 غسل جنابت کا بیان 22 18
27 زنا کا بیان 23 18
28 ولیمہ کا بیان 23 18
29 زوجین کے حقوق ایک دوسرے پر 24 4
30 مرد پر بیوی کے حقوق 25 29
31 شرعی حقوق 25 29
32 اخلاقی حقوق 25 29
33 مرد کے لیے عورت کی اصلاح کے طریقے 26 18
34 بیوی پر شوہر کے حقوق 28 29
35 حمل کی ابتدا اور اس کے متعلق چند باتیں 30 4
36 ولادت کا بیان 32 35
37 عقیقہ کا بیان 32 35
38 اولاد کی وفات پر صبر 33 35
39 رضاعت کے متعلق باتیں 33 35
40 اولاد کی تربیت 34 35
41 اولاد کے ذمے ماں باپ کے حقوق 34 34
42 بنی اسرائیل کے تین آدمیوں کا واقعہ 35 34
43 حضرت موسیٰ ؑ کا رفیقِ جنت 35 34
44 ماں ناراض ہو تو مرتے وقت کلمہ زبان پر جاری نہیں ہوتا 35 34
45 سوالات و جوابات 36 1
Flag Counter