Deobandi Books

تحفۃ النکاح - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

7 - 37
تباہ کردیتے ہیں۔
۹۔ ماں باپ کو چاہیے کہ اولاد کی بہبودگی اور اصلاح و فلاح کے لیے ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کریں۔
۱۰۔ اچھے لوگوں سے میل جول اور اچھی صحبت میں اٹھنے بیٹھنے اور عمدہ دینی لٹریچر دیکھنے کی ترغیب دیتے رہیں۔


اصلاح کا طریقہ: بچوں کی جوانی اور ان کی صحت کا سب سے بڑا فریضہ ان کے والدین اور گھر کے بڑوں پر عائد ہوتا ہے، انھیں چاہیے کہ نوعمر بچے کی ہر ہر حالت اور ادا پر نظر رکھیں اور بڑی حکمت اور دانائی سے اس کو غلط چیزوں سے روکیں۔ اس کے جذبات اور عمر کی رعایت کرتے ہوئے اچھے واقعات بیان کیے جائیں اور بلند ہمت اونچے حوصلے والے ٹھوس اور تحقیقی کام کرنے کا شوق دلا کر ذہن کو ادھر مشغول رکھا جائے۔ نیز جب خود کوئی اچھا کام کرے یا اچھی مجلسوں میں جائے، ۔ُصلحا سے ملاقات کرے تو بچے کو بھی ساتھ رکھے تاکہ اس کی برکات اسے بھی نصیب ہوں اور بچپن سے اس کا شوق پیدا ہو اور چسکا پڑے۔


شادی کب کرنی چاہیے؟ جوان ہونے کے بعد اگرچہ شادی کا خیال اور اس کی طرف میلان ہونے لگتا ہے، لیکن بالکل ہی ابتدائی جوانی میں شادی کردینا صحت کے لیے مضر ہے۔ اس لیے کہ اس عمر میں جسمانی اعضا بڑھتے ہیں۔ اعضا میں قوت اور پختگی پیدا ہوتی ہے۔ اگر اس عمر 
میں شادی ہوگئی تو اعصاب کے مضبوط ہونے سے پہلے ہی جوہر جسم (مادّہ منویہ) ختم ہونا شروع ہوجائے گا اور یہ اپنی نادانی اور طبیعت پر قابو نہ پانے کی وجہ سے احتیاط بھی نہیں کرے گا، جس سے اعضائے رئیسہ بھی کم زور ہوتے جائیں گے۔
اس لیے کہ غذائے انسانی کئی مرحلوں سے گزر کر منی بنتی ہے۔ جس میں خالق کاینات نے انسان بننے کی قوت رکھی ہے۔ اب اگر اتنا قیمتی جو ہر (منی) عقل و شعور کی کمی کی وجہ سے اعصاب کی کم زوری کے ساتھ ضایع ہونا شروع ہوگیا تو پھر ساری غذا منی کے خزانے کی طرف متوجہ ہوگی اور خون سے تیار ہونے والے اعصاب واعضا مضمحل ہونا شروع ہوجائیں گے۔
اس نوعمر جوان کو اپنی صحت و قوت کی حفاظت کرنی چاہیے اور غلط حرکتوں سے(مادّہ منویہ کو) ضایع نہ کرنا چاہیے، پھر جب کچھ مدت گزرنے کے بعد ازدواجی رشتہ قایم ہوگا تو وہ لطف و لذت اور سکون و راحت پائے گا جس کا تصور ممکن نہیں۔
البتہ جوان ہوتے ہی کسی جگہ نسبت طے ہوجائے تواچھا ہے تاکہ محبت اور فطری خواہش کے جذبے کے لیے ایک مرکز ذہن میں مرکوز ہو جائے اور خیال کی دنیا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 عنوان 1 1
4 تحفۃ النکاح 4 1
5 جوانی کی ابتدا 4 4
6 جوانی کی اُمنگیں 5 5
7 جوانی کی صحیح حفاظت 5 5
8 جوانی کی حفاظت کس طرح کی جائے؟ 6 5
9 بال وغیرہ کی صفائی کی مدت 6 5
10 اصلاح کا طریقہ 7 5
11 شادی کب کرنی چاہیے 7 5
12 رشتہ طے کرنے کے آداب 8 5
13 منگنی سے پہلے ایک نظر دیکھ لینا 8 5
14 دین داری کا خیال رکھنا 9 5
15 خاندان اور مال و جمال مت دیکھو 10 5
16 منگنی کیسے ہو 11 5
17 شادی کی تاریخ طے کرنا 11 5
18 نکاح کے آداب 11 4
19 رخصتی کا اسلامی طریقہ 13 18
20 شب زفاف (یعنی پہلی رات) کیسے گزاری جائے 14 18
21 ایک تنبیہ 16 18
22 جماع کے آداب 16 18
23 دو جماع کی درمیانی مدت 19 18
24 جماع کس وقت ہوناچاہیے 21 18
25 جماع کا طریقہ 21 18
26 غسل جنابت کا بیان 22 18
27 زنا کا بیان 23 18
28 ولیمہ کا بیان 23 18
29 زوجین کے حقوق ایک دوسرے پر 24 4
30 مرد پر بیوی کے حقوق 25 29
31 شرعی حقوق 25 29
32 اخلاقی حقوق 25 29
33 مرد کے لیے عورت کی اصلاح کے طریقے 26 18
34 بیوی پر شوہر کے حقوق 28 29
35 حمل کی ابتدا اور اس کے متعلق چند باتیں 30 4
36 ولادت کا بیان 32 35
37 عقیقہ کا بیان 32 35
38 اولاد کی وفات پر صبر 33 35
39 رضاعت کے متعلق باتیں 33 35
40 اولاد کی تربیت 34 35
41 اولاد کے ذمے ماں باپ کے حقوق 34 34
42 بنی اسرائیل کے تین آدمیوں کا واقعہ 35 34
43 حضرت موسیٰ ؑ کا رفیقِ جنت 35 34
44 ماں ناراض ہو تو مرتے وقت کلمہ زبان پر جاری نہیں ہوتا 35 34
45 سوالات و جوابات 36 1
Flag Counter