زبان پر کلمہ جاری ہوگیا۔ پھر انتقال ہوگیا۔ دیکھیے ماں کی ناراضگی پر کتنا بڑا وبال آتا ہے۔
سوالات و جوابات
شادی بیاہ کے متعلق بہت سی باتیں بعض احباب نے پوچھیں اور کچھ باتیں ایسی تھیں جن کو سوال وجواب کے طور پر مرتب کرنے میں فایدہ محسوس ہوا، تو اس کو سوال وجواب کے انداز میں بیان کیا جاتا ہے:
سوال: مرد جوان ہوچکا، شادی کا شدید تقاضا ہے، لیکن مالی گنجایش نہیں ہے تو کیا کرے؟
جواب: رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ روزوں کی مداومت کرے یعنی کثرت سے روزے رکھے، تو ان شاء اللہ شہوت کا زور کم ہوگا اور غلط کاریوں سے محفوظ رہے گا۔ (خیال رہے کہ روزہ کھانے کی کمی کے ساتھ رکھنا چاہیے کہ پیٹ کچھ خالی رہ کر اس کے فواید حاصل ہوں)۔
سوال: قریبی رشتہ دار لڑکی سے (جب کہ وہ غیر محرم ہو) نکاح کرنا جائز ہے؟
جواب: جو عورتیں غیر محرم ہیں (جن سے شرعاً نکاح حلال ہے) ان سے نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ چاہے وہ قریبی رشتے دار ہوں، جیسے: چچازاد، ماموں زاد بہنیں۔
سوال: رخصتی کے موقع پر حجرہ عروسی یعنی دلہن کے کمرے کو خوب سجایا جاتا ہے اور دل کھول کر پیسے خرچ کیے جاتے ہیں۔ کیا یہ ٹھیک ہے؟
جواب: اسراف اور فضول خرچی حرام ہے۔ ہاں! تھوڑی بہت زینت اور اس کو اچھا بنانے میں کوئی حرج نہیں۔
سوال: منگنی کے بعد شادی سے پہلے اپنی منسوبہ سے میل جول، گفتگو کر سکتا ہے یا اس کو دیکھ سکتا ہے؟
جواب: صرف نکاح کرنے کے ارادے سے اجنبی لڑکی کو دیکھا جاسکتا ہے، پسند آجائے تو نسبت طے کرے، پھر باربار دیکھنا جائز نہیں، جب تک نکاح نہ ہو جائے نکاح سے پہلے وہ اجنبی ہی ہے۔ اس لیے تعلقات قایم کرنا، خط و کتابت کرنا حرام ہے۔
سوال: زچگی کے وقت ہسپتال میں داخل کرانا کیسا ہے؟
جواب: اگر بیمار ہو یا گھر پر صحیح علاج کی صورت نہ ہو یا دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہ ہو اور یقین ہو کہ گھر میں بچے کو یا ماں کو تکلیف ہوجائے گی تو ہسپتال لے جانے میں کوئی حرج نہیں۔ بلاضرورت و مجبوری اچھا نہیں ہے۔
سوال: کسی مصلحت سے نس بندی کرنا اور اولاد کا سلسلہ ختم کرنا جائز ہے؟