Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2015

اكستان

6 - 65
پیرس نشانہ کیوں  ؟  یہ وہ شہر ہے جس میں آج سے تقریبًا ڈھائی سو سال قبل لاکھوں لوگ سڑکوں پر اُمڈ آئے تھے یہ بھوکے ننگے اور غربت واَفلاس کے مارے ہوئے لوگ تھے، عوام کی طاقت سے بادشاہت کو گرانے کا مظاہرہ دُنیا نے پہلی دفعہ اِسی شہر میں وقوع پذیر ہوتے دیکھا تھا یہ لوگ اپنی نفرت اور اِنتقام کی اِنتہا پر تھے۔ کارلائل اُن لوگوں کی تصویر کھینچتے ہوئے لکھتا ہے  : 
''محنت و مشقت کرنے والے عوام کی حالت مسلسل اَبتر تھی، بد قسمت لوگ جن کی تعداد دو سے ڈھائی کروڑ کے درمیان تھی ہم اُن سب کو ایک دُھندلی اکائی یا اِنسانوں کا ایک ڈھیر سمجھتے ہیں اِتنا بڑا ہجوم مگر کمزور لوگوں کا ہجوم، کم ذات اور کمینے، اچھے لفظوں میں اِنہیں عوام کہہ لو، بظاہر عوام نام کی ایک اکائی سارے فرانس میں اپنے مٹی کے گھروندوں اور چھپروں میں پھیلی ہوئی تھی ہر گھر کے اپنے دُکھ تھے اپنے مسائل تھے، اُن گھروں میں پائی جانے والی مخلوق اپنی ہڈیوں پر محض کھال اَوڑھے ہوئے تھی، کھال بھی خستہ حال کہ چُٹکی بھرو تو اُس میں سے خون رِسنے لگے۔ '' 
یہ ١٧٨٩ء کا فرانس تھا جس کی تصویر کار لائل بیان کر رہا تھا  :
 کئی سالوں سے فرانس کے یہ حالات تھے اور دِن بدن اَبتر ہو رہے تھے وہ ١٧٧٧ء سے ہنگامے اور بغاوتیں کر رہے تھے اِسی سال سر کاری طور پر اعلان کیا گیا کہ فرانس میں گیارہ لاکھ بھکاری ہیں لیکن دس بارہ سالوں میں یہ لوگ اِس قدر بڑھے کہ لوگوں کا بازاروں میں چلنا پھرنا مشکل ہو گیا پھر ایک دِن ١٤ جولائی ١٧٨٦ء میں عوام کا بھپرا ہوا ہجوم پیرس کی سڑکوں پر نکل آیا اُنہوں نے سب سے بڑے جیل خانے بیسٹائل پر قبضہ کر لیا، وہ تمام قیدی جو بادشاہ کے خلاف آواز بلند کرنے کے جرم میں قید کیے گئے تھے رہا ہو گئے۔ 
١٤جولائی آج بھی فرانس کا قومی دِن ہے یہ آغاز تھا اَنجام بہت ہی خون آشام تھا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 یہ ١٧٨٩ء کا فرانس تھا جس کی تصویر کار لائل بیان کر رہا تھا : 6 3
5 یہ اِنقلاب ِفرانس تھا جس کی کوکھ سے دو چیزوں نے جنم لیا : 8 3
6 '' چاقو کے حملے دہشت گردی ہے '' 12 3
7 درسِ حدیث 14 1
8 اعلیٰ اَخلاق کا معلم 20 1
9 سرمایہ پرستی کا دُشمن ۔ اِنسانیت کا حامی ۔ شرافت کا علمبردار 20 8
10 فطرتِ اِنسان : 20 8
11 بزدلی کی کوکھ سے دفاع کا جنم : 22 8
12 سماج و تمدن کی بنیاد : 22 8
13 رشتہ داری کی اہمیت اور خاتمہ ٔ ملکیت کے تمدن کُش نتائج : 23 8
14 زندگی کے دو سِرے : 24 8
15 تعلقات اور مذہب : 26 8
16 اِسلام کیا ہے ؟ 29 1
17 اَٹھارواں سبق : دُعائ 29 16
18 قصص القرآن للاطفال 33 1
19 ( آسمان سے اُترنے والے دسترخوان کا قصہ ) 33 18
20 ایک عیسائی کے خط کا جواب 35 1
21 زندگی کا مقصد 35 20
22 صحیح مذہب کون سا ہے ؟ 35 20
23 گلدستہ ٔ اَحادیث 50 1
24 اُمور تین قسم کے ہیں : 50 23
25 علم تین ہیں : 51 23
26 تعارف و تبصرہ '' فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ '' 53 1
27 مترجم عجالہ نافعہ کا تعارف : 53 26
28 ایک ضروری وضاحت : 57 26
29 شرائط اِبن حبان فی صحیحہ : 60 26
30 آمدم بر سرِ مطلب : 61 26
31 اَخبار الجامعہ 62 1
32 تعارف و تبصرہ فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ 63 26
33 وفیات 64 1
Flag Counter