Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2015

اكستان

26 - 65
کرتے ہیں اور دُوسروں کو بھی بخل کرنا سکھاتے ہیں اور جو کچھ خدا نے اپنے فضل وکرم سے دے رکھا ہے (اُسے خرچ کرنے) کے بجائے چھپا کر رکھتے ہیں (یاد رکھو) اُن لوگوں کے لیے جو ہماری نعمتوں کی ناشکری کرتے ہیں ہم نے رُسوا کرنے والا عذاب تیار کر رکھا ہے۔ ''
یہاں رشتہ اور قرابت کے حقوق و فرائض بیان کرنے مقصود نہیں ہیں، مقصد صرف یہ ہے کہ صرف سماج اور معاشرہ کا یہ گلدستہ جو حسین پھولوں سے آراستہ ہے، جو فطری طور پر تمدن اور تعمیر عالم کا سنگِ بنیاد ہے۔ اِسلام جو اَمن ِ عالم اور صالح تعمیر و تمدن کو ایک اہم مقصد اور نصب العین قرار دیتا ہے اور فرد کی زندگی کو مطمئن اور خوشگوار بنانا چاہتا ہے اور اِس گلدستہ کو زیادہ سے زیادہ شاداب اور ترو تازہ  رکھنا چاہتا ہے۔ 
تعلقات اور مذہب  :
''مذہب'' تعلقات کے سلسلہ میں بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے مذہب کا اِتحاد نہ ہو تو ایک دُوسرے کا وارِث بھی نہیں ہوتا، قانونِ اِسلام نہ کسی مسلمان کو غیر مسلم رشتہ دار کا وارث بناتا ہے، نہ کسی غیر مسلم  کو مسلمان کے ترکہ کا مستحق قرار دیتا ہے لیکن جہاں تک قرابت اور رحم کا تعلق ہے وہ حسن ِ سلوک کو ہرحالت میں لازمی قرار دیتا ہے، ماں باپ نے اگر آپ کی دعوت قبول نہیں کی تو اِس کے یہ معنی ہر گز نہیں ہیں کہ وہ اِن حقوق سے بھی محروم ہوگئے جو زندگی میںاُن کو ماں باپ ہونے کی حیثیت سے ملنے چاہئیں اِرشادِ خدا وندی ہے۔ 
( وَ اِنْ جَاھَدٰکَ عَلٰی اَنْ تُشْرِکَ بِیْ مَالَیْسَ لَکَ بِہ عِلْم فَلَا تُطِعْھُمَا وَ صَاحِبْھُمَا فِی الدُّنْیَا مَعْرِوْفًا وَّاتَّبِعْ سَبِیْلَ مَنْ اَنَابَ اِلَیَّ ثُمَّ اِلَیَّ مَرْجِعُکُمْ فَاُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ  ) (سُورۂ لقمان :  ١٥)
''اگر ماں باپ تجھ سے اِس بات پر جہاد کریں( یعنی جملہ وسائل وذرائع اور تمام طاقت صرف کرکے اِس بات پر اِصرار کریںکہ) کسی ایسے کو میرا شریک گردان لو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 یہ ١٧٨٩ء کا فرانس تھا جس کی تصویر کار لائل بیان کر رہا تھا : 6 3
5 یہ اِنقلاب ِفرانس تھا جس کی کوکھ سے دو چیزوں نے جنم لیا : 8 3
6 '' چاقو کے حملے دہشت گردی ہے '' 12 3
7 درسِ حدیث 14 1
8 اعلیٰ اَخلاق کا معلم 20 1
9 سرمایہ پرستی کا دُشمن ۔ اِنسانیت کا حامی ۔ شرافت کا علمبردار 20 8
10 فطرتِ اِنسان : 20 8
11 بزدلی کی کوکھ سے دفاع کا جنم : 22 8
12 سماج و تمدن کی بنیاد : 22 8
13 رشتہ داری کی اہمیت اور خاتمہ ٔ ملکیت کے تمدن کُش نتائج : 23 8
14 زندگی کے دو سِرے : 24 8
15 تعلقات اور مذہب : 26 8
16 اِسلام کیا ہے ؟ 29 1
17 اَٹھارواں سبق : دُعائ 29 16
18 قصص القرآن للاطفال 33 1
19 ( آسمان سے اُترنے والے دسترخوان کا قصہ ) 33 18
20 ایک عیسائی کے خط کا جواب 35 1
21 زندگی کا مقصد 35 20
22 صحیح مذہب کون سا ہے ؟ 35 20
23 گلدستہ ٔ اَحادیث 50 1
24 اُمور تین قسم کے ہیں : 50 23
25 علم تین ہیں : 51 23
26 تعارف و تبصرہ '' فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ '' 53 1
27 مترجم عجالہ نافعہ کا تعارف : 53 26
28 ایک ضروری وضاحت : 57 26
29 شرائط اِبن حبان فی صحیحہ : 60 26
30 آمدم بر سرِ مطلب : 61 26
31 اَخبار الجامعہ 62 1
32 تعارف و تبصرہ فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ 63 26
33 وفیات 64 1
Flag Counter