Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2015

اكستان

63 - 65
رات کا کھانا وہیں تناول فرمایا۔حضرت صاحب ختم نبوت کورس صادق آباد کے اِختتامی بیان کے لیے وہاں سے رُخصت ہوئے رات دس بجے اِختتامی بیان اِرشاد فرمایا اور اِختتامی دُعا فرمائی ،رات کے قیام کے لیے حافظ سلیمان صاحب کے گھر تشریف لے گئے ،صبح ناشتہ کے بعد جامعہ کے متعلم جناب عبداللہ صاحب لغاری کے والد اَلحاج یوسف صاحب لغاری کی تعزیت کے لیے رحیم آباد تشریف لے گئے اور عبداللہ صاحب لغاری کی خواہش پر مدرسہ میں مختصر بیان فرمایا ، بعد اَزاں حضرت نے عبداللہ صاحب لغاری اور اُن کے بڑے بھائی مفتی محمد حماد صاحب سے اِجازت چاہی اور لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔
حضرت نے طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے حضرت مولانا ظفر احمد صاحب قاسم مدظلہم کے ہاں جامعہ خالد بن ولید میں رات کا قیام کیا، سبق کے ناغہ سے بچنے کے لیے فجر سے قبل پونے پانچ بجے روانہ ہوئے اورساڑھے دس بجے جامعہ پہنچ کر سبق پڑھایا، والحمد للہ ۔
٢٣نومبرکو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب ،جامعہ کے فاضل مولانا محمد شاہد صاحب کے والد صاحب کی نمازِ جنازہ پڑھانے کے لیے اَوکاڑہ تشریف لے گئے۔
تعارف و تبصرہ  فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ
درخواست پر لکھنا یعنی فن پر کتاب لکھنے کی غرض سے اہتمام نہ کرنے کے باوجود اپنی مثال آپ ہے ،ع 
اِیں سعادت بزورِ بازو نیست

تا نہ بخشد خدائے بخشندہ
 اِس کتاب کے مطالعے کے بعد میرے ذہن پر اِس کا یہ تأثر قائم ہوا کہ   :  
''بلا شک و شبہ یہ کتاب علومِ حدیث کے مبتدی طالب ِعلم کے لیے ''اِکسیر علم'' اور ''تحنیکِ مبروک'' قرار دی جا سکتی ہے۔'' 
اللہ جزائے خیر عطافرمائیں حضرت مولاناعبد الحلیم صاحب چشتی دامت فیوضہم کو کہ اُنہوں نے اِس پر تشریحی اور اِضافاتی کام کیا اور بے مثال کیا، فقہائِ اَحناف و موالک، شوافع اور حنابلہ کے عنوانات باندھے اور اپنی تحقیق سے ٹھوس علمی کام کو بھی مبتدی کے لیے زُود ہضم کر دیا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 یہ ١٧٨٩ء کا فرانس تھا جس کی تصویر کار لائل بیان کر رہا تھا : 6 3
5 یہ اِنقلاب ِفرانس تھا جس کی کوکھ سے دو چیزوں نے جنم لیا : 8 3
6 '' چاقو کے حملے دہشت گردی ہے '' 12 3
7 درسِ حدیث 14 1
8 اعلیٰ اَخلاق کا معلم 20 1
9 سرمایہ پرستی کا دُشمن ۔ اِنسانیت کا حامی ۔ شرافت کا علمبردار 20 8
10 فطرتِ اِنسان : 20 8
11 بزدلی کی کوکھ سے دفاع کا جنم : 22 8
12 سماج و تمدن کی بنیاد : 22 8
13 رشتہ داری کی اہمیت اور خاتمہ ٔ ملکیت کے تمدن کُش نتائج : 23 8
14 زندگی کے دو سِرے : 24 8
15 تعلقات اور مذہب : 26 8
16 اِسلام کیا ہے ؟ 29 1
17 اَٹھارواں سبق : دُعائ 29 16
18 قصص القرآن للاطفال 33 1
19 ( آسمان سے اُترنے والے دسترخوان کا قصہ ) 33 18
20 ایک عیسائی کے خط کا جواب 35 1
21 زندگی کا مقصد 35 20
22 صحیح مذہب کون سا ہے ؟ 35 20
23 گلدستہ ٔ اَحادیث 50 1
24 اُمور تین قسم کے ہیں : 50 23
25 علم تین ہیں : 51 23
26 تعارف و تبصرہ '' فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ '' 53 1
27 مترجم عجالہ نافعہ کا تعارف : 53 26
28 ایک ضروری وضاحت : 57 26
29 شرائط اِبن حبان فی صحیحہ : 60 26
30 آمدم بر سرِ مطلب : 61 26
31 اَخبار الجامعہ 62 1
32 تعارف و تبصرہ فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ 63 26
33 وفیات 64 1
Flag Counter