Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2015

اكستان

22 - 65
کا مقصد ِ حیات بن جاتا ہے، اُس کی یہ محبت، یہ خوشی اور زندگی کا یہ نصب العین اگرچہ اِنفرادی ہے اور خاص اپنے گھر کے حلقے میں محدود ہے، مگر کیا اِس سے تمدن میں اِضافہ نہیں ہورہا  ؟  شہریت کی عمارت بلندنہیں ہورہی  ؟  صنعت  و حرفت کی سطح اُونچی نہیں ہورہی  ؟  اور اِنسانی دماغ نئی اِیجادات میں مصروف رہ کر مُلک، وطن اور قوم کو آگے نہیں بڑھارہا  ؟ 
بزدلی کی کوکھ سے دفاع کا جنم  :
بیشک محبوبہ ٔ حیات اور ننھے بچوں کی محبت نے اُس کو بزدل بنادیا وہ اپنی حفاظت کا زیادہ اہتمام کرنے لگا اُس کواپنی زندگی سے جو پیار پہلے تھا اَب وہ بڑھا گیا، اگر کسی وقت بال بچوں پر آنچ آئے تو کیا اُس کے دِل کی تڑپ یہ نہ ہوگی کہ وہ اپنے اہل و عیال کی جان اور اُن کی آبرو بچانے کے لیے اپنی جان قربان کردے، یہ جذبہ دفاع کی پہلی منزل ہے جو اُس کو دفاع کی آخری منزل کا راستہ بتاتی ہے کہ وہ اپنی قوم ، وطن اور ملک کی حفاظت کے لیے ہنسی خوشی جان دینے کے واسطے تیار ہوجاتا ہے اور اُس کو معمولی بات سمجھنے لگتاہے کہ اپنی دولت خرچ کر کے یا اپنے ذرائع کام میں لا کر وطن اور ملک کی دفاعی طاقت کو مضبوط کرے۔ 
سماج و تمدن کی بنیاد  :
آپ نے دیکھا قرابت، رشتہ داری اور خانگی کے نظام کا اَثر صرف ایک فرد کی اِنفرادی زندگی تک محدود نہیں رہا وہ آگے بڑھا اور تعمیرو ترقی کے ہر ایک شعبہ پر چھا گیا۔ یہ تمام شاخیں اُسی جڑ کی ہیں جس کو قرآن نے نَسَبْ  ١  اور صِہْر   ٢  کہاہے یعنی صلبی اَولاد کا سلسلہ ہو کہ اِنسان کے بچے ہوں یا اُس کے ماں باپ کی اَولاد ہوں یااَزدواجی رشتہ ہو کہ اُس کا کوئی داماد ہو یا یہ کسی کا داماد ہو، یہ سب   اللہ تعالیٰ کے وہ اِنعامات ہیں جو صرف اَفزائش ِنسل کا ذریعہ نہیں بلکہ اِنسانی سماج کے پورے تمدن کی اَصل بنیادہیں۔ بڑے بڑے شہروں کی سربکف عمارتوں، عالی شان محلات کی اُونچی اُونچی برجیوں اور     بڑی بڑی فیکٹریوں کی دیو قامت چمنیوں کی تمام بلندیاں آبادیوں اور شہروں کی چہل پہل، بازاروں اور 
  ١  نسبی سلسلہ    ٢  سسرالی سلسلہ

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 یہ ١٧٨٩ء کا فرانس تھا جس کی تصویر کار لائل بیان کر رہا تھا : 6 3
5 یہ اِنقلاب ِفرانس تھا جس کی کوکھ سے دو چیزوں نے جنم لیا : 8 3
6 '' چاقو کے حملے دہشت گردی ہے '' 12 3
7 درسِ حدیث 14 1
8 اعلیٰ اَخلاق کا معلم 20 1
9 سرمایہ پرستی کا دُشمن ۔ اِنسانیت کا حامی ۔ شرافت کا علمبردار 20 8
10 فطرتِ اِنسان : 20 8
11 بزدلی کی کوکھ سے دفاع کا جنم : 22 8
12 سماج و تمدن کی بنیاد : 22 8
13 رشتہ داری کی اہمیت اور خاتمہ ٔ ملکیت کے تمدن کُش نتائج : 23 8
14 زندگی کے دو سِرے : 24 8
15 تعلقات اور مذہب : 26 8
16 اِسلام کیا ہے ؟ 29 1
17 اَٹھارواں سبق : دُعائ 29 16
18 قصص القرآن للاطفال 33 1
19 ( آسمان سے اُترنے والے دسترخوان کا قصہ ) 33 18
20 ایک عیسائی کے خط کا جواب 35 1
21 زندگی کا مقصد 35 20
22 صحیح مذہب کون سا ہے ؟ 35 20
23 گلدستہ ٔ اَحادیث 50 1
24 اُمور تین قسم کے ہیں : 50 23
25 علم تین ہیں : 51 23
26 تعارف و تبصرہ '' فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ '' 53 1
27 مترجم عجالہ نافعہ کا تعارف : 53 26
28 ایک ضروری وضاحت : 57 26
29 شرائط اِبن حبان فی صحیحہ : 60 26
30 آمدم بر سرِ مطلب : 61 26
31 اَخبار الجامعہ 62 1
32 تعارف و تبصرہ فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ 63 26
33 وفیات 64 1
Flag Counter