Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2015

اكستان

45 - 65
ممکن ہے کوئی یہ دعویٰ کر دے کہ ہمارے مذہب کی اصل کتاب کا نسخہ فلاں جگہ موجود ہے تو  اِس دعویٰ پر بھی وہ یقینی ممکن نہیں ہو سکتی، ساری دُنیا میں نقلیات کی دلیل اَوّل سے آج تک نقل کرنے والوں کا تسلسل کے ساتھ موجود رہنا ہوتا ہے اُس کو یہ بات حاصل نہیں، یہ ایک بے دلیل دعویٰ ہوا جو قبول نہیں ہو سکتا۔ 
پھر ضروری ہے کہ اُس کے مجمل قانون کی تشریح وہی ذات کردے جس پر کلام نازل ہوا ہے اور یہ بات کسی مذہب کو اِسلام کے سوا حاصل نہیں، یہاں نبی کی لاکھوں حدیثیں محفوظ آرہی ہیں جن میں اُن اَحکامات کی تشریحیں ہیں اور معتبر ثبوت سے وہ ثابت ہیں، پھر جن نبیوں پر وحی نازل ہوتی ہے  اُن کو قوم کے لیے عمل کا نمونہ بنایا جاتا ہے ورنہ کتاب بغیر نبی کے بھی نازل ہوسکتی تھی، اُن نبیوں کا ہر ہر فعل و قول دین کا عمل اور اِتباعِ دین کا نمونہ ہوتا ہے مگر ساری تاریخیں دیکھ لیجیے کسی نبی کیا دُنیا کے کسی شخص کے بھی تمام اَقوال، اَفعال، اَخلاق، معاشرت سیاست، معاملات، باہر والوں اور گھر والوں سے برتاؤ، ہر ہر حرکت و سکون کسی کا جمع شدہ نہیں سوائے پیغمبر اِسلام کے۔ 
اِس لیے تشریحات و نمونہ بھی صرف مسلمانوں کے ہی پاس ہے لہٰذا پورے یقینی ثبوت سے پورے تشریحی مفہومات سے اور عملی نمونوں کے ساتھ وحی اِلٰہی اور دین ِ خدا وندی سوائے مسلمانوں کے اور کسی کے پاس ہے ہی نہیں پرو پیگنڈہ اَلگ چیز ہے، حقیقت پر سب کو غور کرنا لازم ہے نجات کا ذریعہ حقیقت ہے، پرو پیگنڈہ نہیں ہو سکتا۔ 
مذہبوں کی بنیاد یہ ہے کہ اِنسان میں جو دو قوتیں ہیں ایک فرشتوں والی اور دُوسری جانوروں والی، رُوح فرشتوں والی قوت کا مظہر ہے اور جسم جانوروں والی قوت کا، نفس و شیطان اِس دُوسری قوت کے مدد گار و پہلوان ہیں، رُوح کو اُن سے بچانا اِنسانی کمال اور مذہب کے قوانین اُس کا سرمایہ ہیں، جس مذہب کی تعلیمات ایسی ہوں گی کہ رُوح کو تمام نفسانی و شیطانی حرکتوں پر غلبہ دے کر فرشتوں کی کیفیت کو روشن کرتی اور بہیمی قوتوں کو کمزور کرتی ہوں گی، صحیح سچا پکا مذہب وہ ہے تخلیق اِنسان کا مقصد اِسی سے پورا ہو سکتا ہے، نجاتِ اَبدی اُسی کومِل سکتی ہے ورنہ وہ پھر تباہی و عذاباتِ اَبدی کا ذریعہ ہوگا۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 یہ ١٧٨٩ء کا فرانس تھا جس کی تصویر کار لائل بیان کر رہا تھا : 6 3
5 یہ اِنقلاب ِفرانس تھا جس کی کوکھ سے دو چیزوں نے جنم لیا : 8 3
6 '' چاقو کے حملے دہشت گردی ہے '' 12 3
7 درسِ حدیث 14 1
8 اعلیٰ اَخلاق کا معلم 20 1
9 سرمایہ پرستی کا دُشمن ۔ اِنسانیت کا حامی ۔ شرافت کا علمبردار 20 8
10 فطرتِ اِنسان : 20 8
11 بزدلی کی کوکھ سے دفاع کا جنم : 22 8
12 سماج و تمدن کی بنیاد : 22 8
13 رشتہ داری کی اہمیت اور خاتمہ ٔ ملکیت کے تمدن کُش نتائج : 23 8
14 زندگی کے دو سِرے : 24 8
15 تعلقات اور مذہب : 26 8
16 اِسلام کیا ہے ؟ 29 1
17 اَٹھارواں سبق : دُعائ 29 16
18 قصص القرآن للاطفال 33 1
19 ( آسمان سے اُترنے والے دسترخوان کا قصہ ) 33 18
20 ایک عیسائی کے خط کا جواب 35 1
21 زندگی کا مقصد 35 20
22 صحیح مذہب کون سا ہے ؟ 35 20
23 گلدستہ ٔ اَحادیث 50 1
24 اُمور تین قسم کے ہیں : 50 23
25 علم تین ہیں : 51 23
26 تعارف و تبصرہ '' فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ '' 53 1
27 مترجم عجالہ نافعہ کا تعارف : 53 26
28 ایک ضروری وضاحت : 57 26
29 شرائط اِبن حبان فی صحیحہ : 60 26
30 آمدم بر سرِ مطلب : 61 26
31 اَخبار الجامعہ 62 1
32 تعارف و تبصرہ فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ 63 26
33 وفیات 64 1
Flag Counter