Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2015

اكستان

41 - 65
ہوجاتا ہے، کوئی وصف اور کوئی کمال باقی نہیں رہتا بلکہ کسی کام کا نہیں رہتا، ہر قوم کسی نہ کسی طریقہ پر اُس کو اپنے درمیان سے اَلگ کر کے دفن کردیتی ہے اور بعض قومیں تو جانوروں کو کھلادیتی یاآگ میں جلا ڈالتی ہیں اور جب تک رُوح باقی ہے گوبیماریوں سے بے اِنتہاء کمزور ہی ہو وہ بے کار نہیں قرار دیا جاتا ہاتھ کٹ جائیں، پاؤں کٹ جائیں، آنکھیں جاتی رہیں، کان پٹ ہوجائیں، عقل رُخصت ہوجائے، بالکل دیوانہ ہوجائے، کسی کام کا بلکہ کسی غذا دواء کے بھی قابل نہ رہے مگر رُوح اُس میں ہو تو آدمی رہتا ہے، علاجات ہوتے رہتے ہیں، بس رُوح نکلی اور آدمی ہونے سے نکل گیا۔ تو اصل آدمی رُوح ہے  جسم نہیں، عقل و ہوش نہیں، رُوح ہی اَصل ہے، جسم تو رُوح کے لیے ایسا ہی ایک لباس ہے جیسے جسم کے لیے سردی گرمی کا لباس کہ سردی رُخصت ہوئی اُس کا لباس رُخصت ہوا، گرمی کے لیے گرمی کا لباس آگیا جیسا کہ عرض ہو چکا ہے کہ زندگی کے اَصل مقصد یعنی نہایت کمال کی عبادت کے لیے تصادم و ٹکراؤ کی ضرورت تھی، وہ خواہشات کے مجموعہ یعنی نفس سے اور خواہشات کے مقام دُنیا ہی میں حاصل تھی جہاں شیطان بھی ہے تو اُس کو یہ جسم یعنی خواہشاتی لباس صرف یہاں کے اِس کام کے لیے عطا کیا گیا ہے، جب یہاں کا کام ختم ہوجائے گا نہ خواہشات کے بقاء کی ضرورت رہے گی نہ خواہشات کے لباس کی، اَب اگر ہوگی تو کسی اور لباس کی ضرورت ہوگی جو اِس کے علاوہ ہوگا۔ 
''موت'' نام ہے رُوح کے جسم سے اَلگ ہوجانے کا، تمام عالَم پر نظر کیجیے ہر چیز میں یہی ہوتا ہے جب اُس کے اَجزاء اَلگ اَلگ ہوجاتے ہیں ہر ہر چیز اپنے اپنے موافق مقام و جگہ پر پہنچ جاتی ہے سائنسدان کہتے ہیں کہ پانی کے دو جز ہیں: آکسیجن اور ہائیڈروجن، جب تک دونوں ملے ہوئے ہیں ''پانی'' ہے، جب اَلگ اَلگ کر دیے پانی نہ رہا اور ہر ایک اپنی اپنی جگہ پر جا پہنچتا ہے ،ایسے ہی ''تخت'' نام ہے لکڑی کے پایوں تختوں لوہے کی کیلوں پٹیوں کا جب اِن کو اَلگ اَلگ کر دیں گے تخت ختم ہو کر لکڑی لوہا اَلگ اَلگ اپنے اپنے مقام پر چلے جائیں گے اور اِسی طرح ہر وہ چیز جو دو چار چیزوں سے مرکب کی ہوتی ہے جب الگ الگ اَجزاء کر دیے جائیں گے ہر جزء اپنے اپنے موقع و محل پر چلی جائے گی، گویا ہر جز کے لیے اپنے موقع محل پر جانا لازمی ہے۔ رُوح و جسم بھی جب اَلگ ہوں گے اُن کو اپنے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 یہ ١٧٨٩ء کا فرانس تھا جس کی تصویر کار لائل بیان کر رہا تھا : 6 3
5 یہ اِنقلاب ِفرانس تھا جس کی کوکھ سے دو چیزوں نے جنم لیا : 8 3
6 '' چاقو کے حملے دہشت گردی ہے '' 12 3
7 درسِ حدیث 14 1
8 اعلیٰ اَخلاق کا معلم 20 1
9 سرمایہ پرستی کا دُشمن ۔ اِنسانیت کا حامی ۔ شرافت کا علمبردار 20 8
10 فطرتِ اِنسان : 20 8
11 بزدلی کی کوکھ سے دفاع کا جنم : 22 8
12 سماج و تمدن کی بنیاد : 22 8
13 رشتہ داری کی اہمیت اور خاتمہ ٔ ملکیت کے تمدن کُش نتائج : 23 8
14 زندگی کے دو سِرے : 24 8
15 تعلقات اور مذہب : 26 8
16 اِسلام کیا ہے ؟ 29 1
17 اَٹھارواں سبق : دُعائ 29 16
18 قصص القرآن للاطفال 33 1
19 ( آسمان سے اُترنے والے دسترخوان کا قصہ ) 33 18
20 ایک عیسائی کے خط کا جواب 35 1
21 زندگی کا مقصد 35 20
22 صحیح مذہب کون سا ہے ؟ 35 20
23 گلدستہ ٔ اَحادیث 50 1
24 اُمور تین قسم کے ہیں : 50 23
25 علم تین ہیں : 51 23
26 تعارف و تبصرہ '' فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ '' 53 1
27 مترجم عجالہ نافعہ کا تعارف : 53 26
28 ایک ضروری وضاحت : 57 26
29 شرائط اِبن حبان فی صحیحہ : 60 26
30 آمدم بر سرِ مطلب : 61 26
31 اَخبار الجامعہ 62 1
32 تعارف و تبصرہ فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ 63 26
33 وفیات 64 1
Flag Counter