Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2015

اكستان

39 - 65
ہیں۔فرشتے نہ عنا صر سے بنے ہوئے ہیں نہ اُن میں نفس ہو سکتا ہے اِس لیے اُن کی عبادت کے لیے  کوئی ٹکراؤ، رُکاوٹ تصادم نہیں ہے، تو یہ کوئی کمال کی عبادت نہیں، کمال کی وہ ہے جو تصادم کے ساتھ ہو اُس پر غلبہ پاکر ہو جیسے اَندھے کا بری چیز کو نہ دیکھنا، بہرے کا بری بات نہ سننا، گونگے کا بری بات نہ کہنا، اَپاہج کا بری جگہ نہ جانا، ہیضہ والے کا دُوسرے کا حلوا نہ کھانا، بچے یا نامرد کا محرم کو نہ دیکھنا، کمالات  نہیں ہیں، کمال اُس کا ہے جو تندرست ہو، جوان و پہلوان ہو، اُس کی ہر خواہش و حاجت جوش پر ہو پھر وہ کوئی بری بات نہ کرے، آدمی میں تو نفس اِنتہائی شریر بھی ہے اور شیطان بھی ہر وقت ورغلاتا رہتا ہے، اُس کا عبادت کرنا اور بدیوں سے بچنا اُن دونوں پہلوانوں کو زیر کر کے خود غلبہ پا کے کرتا ہے، یہ بہت بڑے کمال کی چیز ہے اِس لیے اُس کی عبادت فرشتوں کی عبادتوں سے بدرجہا بلند پایہ عبادت ہے جو فرشتوں سے ہونی ممکن ہی نہیں لہٰذا اُس کی زندگی کا مقصد نہایت اعلیٰ پایہ کی وہ عبادت ہے جس سے فرشتے عاجز ہیں اور چونکہ نفس و شیطان اِسی دُنیا میں تھے اُن سے تصادم یہیں ہو کر ہوسکتا ہے اور پھر عالمِ بالا بدیوں کی جگہ نہیں ہے اِس لیے اِسی اِمتحان گاہ میں اِنسان کا وجود ہونا ضروری تھا، اِنسان اور جنات کو اِسی عالَم میں رکھنا ضروری ہے پھر جنات میں آگ کا عنصر زائد ہے اور دُوسرے عنا صر کم کم ہیں، اِنسان میں سب کا اِمتزاج ہو کر ایک مزاج ہے جو اِعتدالی ہے اور اہلِ عقل ہے اِن سے یہ بڑھ کر ہوا اِس کے نظر آنے اور جنات کے نظر نہ آنے سے اِس میں سب عناصر کا اِعتدالی ہونا ظاہر ہے اِس لیے یہ اُن سے اَفضل ہوا اور اَنبیاء اَفضل میں سے مبعوث ہوتے ہیں اُن میں کوئی نبی نہیں بنایا گیا ہے اِنسانوں میں سے نبی ہوئے ہیں۔ 
اِتنی عالی شان مخلوق کو اِس قدر عالی شان کام کے لیے جب دُنیا میں بھیجا گیا تو جیسے ہم کسی کو کام کے لیے کہیں بھیجتے ہیں تو سفر و قیام کی تمام ضروریات فراہم کر دیتے ہیں،اِنسان کے لیے بھی تمام ضروریات اُس کے دُنیاوی وجود سے پہلے فراہم ہوگئی تھیں، اَب اگر یہ اصلی کام یعنی زندگی کے مقصد میں لگتا ہے تو اُس کو سب موجودات سے نفع اُٹھانے کا حق ہے ورنہ اُس کو کوئی حق نہیں اور ظاہر ہے کہ  جو اِن ضروریات میں خوب خوب مشغول ہو گیا اور بالکل اَصل کام نہ کیا یا کم کیا تو واپسی پر اِنعام کا نہیں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 یہ ١٧٨٩ء کا فرانس تھا جس کی تصویر کار لائل بیان کر رہا تھا : 6 3
5 یہ اِنقلاب ِفرانس تھا جس کی کوکھ سے دو چیزوں نے جنم لیا : 8 3
6 '' چاقو کے حملے دہشت گردی ہے '' 12 3
7 درسِ حدیث 14 1
8 اعلیٰ اَخلاق کا معلم 20 1
9 سرمایہ پرستی کا دُشمن ۔ اِنسانیت کا حامی ۔ شرافت کا علمبردار 20 8
10 فطرتِ اِنسان : 20 8
11 بزدلی کی کوکھ سے دفاع کا جنم : 22 8
12 سماج و تمدن کی بنیاد : 22 8
13 رشتہ داری کی اہمیت اور خاتمہ ٔ ملکیت کے تمدن کُش نتائج : 23 8
14 زندگی کے دو سِرے : 24 8
15 تعلقات اور مذہب : 26 8
16 اِسلام کیا ہے ؟ 29 1
17 اَٹھارواں سبق : دُعائ 29 16
18 قصص القرآن للاطفال 33 1
19 ( آسمان سے اُترنے والے دسترخوان کا قصہ ) 33 18
20 ایک عیسائی کے خط کا جواب 35 1
21 زندگی کا مقصد 35 20
22 صحیح مذہب کون سا ہے ؟ 35 20
23 گلدستہ ٔ اَحادیث 50 1
24 اُمور تین قسم کے ہیں : 50 23
25 علم تین ہیں : 51 23
26 تعارف و تبصرہ '' فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ '' 53 1
27 مترجم عجالہ نافعہ کا تعارف : 53 26
28 ایک ضروری وضاحت : 57 26
29 شرائط اِبن حبان فی صحیحہ : 60 26
30 آمدم بر سرِ مطلب : 61 26
31 اَخبار الجامعہ 62 1
32 تعارف و تبصرہ فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ 63 26
33 وفیات 64 1
Flag Counter