Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2015

اكستان

25 - 65
کردیا گیا ہے۔ 
(٣)  اِحسان اور حسن ِ سلوک کا سلسلہ ماں باپ سے بڑھ کر بہن بھائیوں اور تمام رشتہ داروں تک پہنچتا ہے اور اِسلام نے پڑوسیوں کا بھی وہی حق مقرر کیا ہے جو رشتہ داروں کا، فرق صرف یہ ہے کہ کچھ رشتہ داروارِث بھی ہوتے ہیں اور پڑوسیوں کو ترکہ میں حصہ نہیں ملتا۔ (صحاح) 
پڑوسی رشتہ دار بھی ہوسکتے ہیں اور اجنبی بھی، پھر کچھ اَجنبی (غیر رشتہ دار) وہ ہوں گے جن سے آپ کی دیدو شنید ہے، آپ کے مجلسی دوست ہیں یااُن سے کوئی اور تعلق ہے، قرآنِ حکیم نے اِن تمام تعلقات کو ایک لڑی میں پر وکر اِس خوبصورت تسبیح (مالے) کو عبادتِ خدا وندی کی محراب میں آویزاں کردیاہے۔ عبادت صرف خدا پرستی کا نام نہیں رہابلکہ اِن حقوق کا اِحترام بھی عبادت کا جزو بن گیا۔ 
سورہ ٔ نساء کے رکوع ٥ آیت ٣٦ میں رُوحانی اور جسمانی تعلقات کا سنگم ملا حظہ فرمائیے  : 
( وَاعْبُدُوا اللّٰہَ وَ لَا تُشْرِکُوْا بِہ شَیْئًا وَّ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا وَّ بِذِی الْقُرْبٰی وَ الْیَتٰمٰی وَ الْمَسٰکِیْنِ وَ الْجَارِ ذِی الْقُرْبٰی وَ الْجَارِ الْجُنُبِ وَ الصَّاحِبِ بِالْجَنْبِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِ  وَ مَا مَلَکَتْ اَیْمَانُکُمْ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ مَنْ کَانَ مُخْتَالًا فَخُوْرًاo   الَّذِیْنَ یَبْخَلُوْنَ وَ یَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ وَ یَکْتُمُوْنَ مَآ اٰتٰھُمُ اللّٰہُ مِنْ فَضْلِہ وَ اَعْتَدْنَا لِلْکٰفِرِیْنَ عَذَابًا مُّھِیْنًا ) (سُورة النساء :  ٣٦)
'' اللہ کی بندگی کرو اور کسی چیز کو اُس کے ساتھ شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک رکھو، (اِسی طرح) قرابت داروں کے ساتھ یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ اور پڑوسیوں کے ساتھ خواہ وہ رشتہ دار پڑوسی ہوں خواہ اَجنبی ہوں (جن سے خاندانی رشتہ نہ ہو) اِسی طرح پاس کے اُٹھنے بیٹھنے والے دوست (جو رشتہ  نہیں رکھتے) اور اُن کے ساتھ جو مسافر ہوں اور وہ لونڈی غلام جو تمہارے قبضہ میں ہوں اُن سب کے ساتھ اِحسان اور اچھے سلوک سے پیش آؤ۔ اللہ اُن لوگوں کو دوست نہیں رکھتا جو اِترانے والے اور ڈینگیں مارنے والے ہیں، جو خود بھی بخیلی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 یہ ١٧٨٩ء کا فرانس تھا جس کی تصویر کار لائل بیان کر رہا تھا : 6 3
5 یہ اِنقلاب ِفرانس تھا جس کی کوکھ سے دو چیزوں نے جنم لیا : 8 3
6 '' چاقو کے حملے دہشت گردی ہے '' 12 3
7 درسِ حدیث 14 1
8 اعلیٰ اَخلاق کا معلم 20 1
9 سرمایہ پرستی کا دُشمن ۔ اِنسانیت کا حامی ۔ شرافت کا علمبردار 20 8
10 فطرتِ اِنسان : 20 8
11 بزدلی کی کوکھ سے دفاع کا جنم : 22 8
12 سماج و تمدن کی بنیاد : 22 8
13 رشتہ داری کی اہمیت اور خاتمہ ٔ ملکیت کے تمدن کُش نتائج : 23 8
14 زندگی کے دو سِرے : 24 8
15 تعلقات اور مذہب : 26 8
16 اِسلام کیا ہے ؟ 29 1
17 اَٹھارواں سبق : دُعائ 29 16
18 قصص القرآن للاطفال 33 1
19 ( آسمان سے اُترنے والے دسترخوان کا قصہ ) 33 18
20 ایک عیسائی کے خط کا جواب 35 1
21 زندگی کا مقصد 35 20
22 صحیح مذہب کون سا ہے ؟ 35 20
23 گلدستہ ٔ اَحادیث 50 1
24 اُمور تین قسم کے ہیں : 50 23
25 علم تین ہیں : 51 23
26 تعارف و تبصرہ '' فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ '' 53 1
27 مترجم عجالہ نافعہ کا تعارف : 53 26
28 ایک ضروری وضاحت : 57 26
29 شرائط اِبن حبان فی صحیحہ : 60 26
30 آمدم بر سرِ مطلب : 61 26
31 اَخبار الجامعہ 62 1
32 تعارف و تبصرہ فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ 63 26
33 وفیات 64 1
Flag Counter