Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2015

اكستان

21 - 65
اُس کی پردہ پوشی فرمائے گا)۔'' 
ایک اور حدیث میں ہے رسول اللہ  ۖ نے فرمایا  : 
''تم باہم بغض و عداوت نہ رکھو، حسد نہ رکھو، غیبتیں نہ کرو، اور ایک اللہ کے بندے اور بھائی بھائی بن کر رہو، اورکسی مسلمان کے لیے حلال نہیں ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی سے تین دِن سے زیادہ ترک ِ سلام و کلام کرے۔''  
 ایک اور حدیث میں ہے کہ حضور  ۖ نے فرمایا  : 
''مسلمان کا مال، اُس کی جان اور اُس کی آبرو مسلمان پر بالکل حرام ہے۔'' 
اَب ہم آدابِ معاشرت اور حقوقِ باہمی کے اِس سلسلہ کو رسول اللہ  ۖ  کی ایک حدیث پرختم کرتے ہیں جوہر مسلمان کو لرزا دینے والی ہے، رسول اللہ  ۖ  نے ایک دِن صحابہ سے پوچھا  : 
''بتاؤ مفلس اور نادار کون ہے  ؟  صحابہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ  !  مفلس وہ ہے جس کے پاس درہم و دینار نہ ہوں۔ آپ نے فرمایا نہیں  !  ہم میں مفلس وہ ہے جو قیامت کے دِن نماز اور روزہ اور صدقہ کا ذخیرہ لے کر آئے گا لیکن دُنیا میں اُس نے کسی کو گالی دی ہوگی ، کسی پر بہتان رکھا ہوگا، کسی کو مارا پیٹا ہوگا، کسی کامال ناحق کھایا ہوگا۔ جب وہ حساب کے مقام پر کھڑا کیا جائے گا تو اُس کے مدعی لوگ آئیں گے اور بقدر اُن کے حقوق کے اُس کی نیکیوں میں سے اِن کو دِلوایا جائے گا یہاں تک کہ اُس کی سب نیکیاں ختم ہوجائیں گی، تو پھراِن کے گناہ اُس پر لاد دِیے جائیں گے اور اُس کو جہنم میں ڈلوادیا جائے گا۔ ''  
 بھائیو  !  اِس حدیث پر غور کرو اور سوچو کہ دُوسروں کی حق تلفی اور اُن کو بُر ا بھلا کہنا اور اُن کی غیبتیں کرنا اپنے آپ کو کس قدر ہلاکت میں ڈالنا ہے۔ خدا کے بندو  !  اگر کسی کی کوئی حق تلفی تم نے کی ہو تو دُنیا ہی میں اُس کا حساب کرلو یا اُس کا بدلہ دے دو  یا  معاف کرالو  اور آئندہ کے لیے اِحتیاط کا عہدکرلو ورنہ آخرت میں اُس کا اَنجام بہت برا ہونے والا ہے۔  
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
4 اس شمارے میں 3 1
5 درس حدیث 9 1
6 وسوسوں کے متعلق سوال : 10 5
7 حکیمانہ جواب : 10 5
8 جب یہ فطرت ہوئے تو اِن کا علاج ؟ 11 5
9 حاجی عابدصاحب،بانی ٔدارُالعلوم دیوبند : 12 5
10 حضرت حاجی صاحب کی کنارہ کشی : 12 5
11 حضرت نانوتوی کا فیض اور قبولیت : 13 5
12 شیخ الحدیث مولانا یعقوب صاحب نانوتوی : 13 5
13 حضرت حاجی صاحب عظیم مربی : 14 5
14 اپنی تعریف کرنا ، کروانا : 14 5
15 آپ ۖ اپنی تعریف پر خوش ہوئے ! وجہ ؟ 15 5
16 اپنی اچھی حالت پر خوشی ؟ ایک صحابی کا واقعہ : 17 5
17 ''دِکھاوا'' بری چیز ہے : 17 5
18 اِسلام کیا ہے ؟ 19 1
19 کمزروں اور حاجت مندوں کے حقوق : 19 18
20 ایک حدیث میں ہے کہ حضور ۖ نے اپنی دو اُنگلیاں برابر کر کے فرمایا : 19 18
21 مسلمان پر مسلمان کا حق : 20 18
22 قصص القرآن للاطفال 22 1
23 .پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 22 22
24 ( حضرت موسٰی علیہ السلام اور خضر علیہ السلام کا واقعہ ) 22 22
25 اِسلامی معاشرت 28 1
26 شوہر کے ساتھ بیوی کا کیا معاملہ ہو ؟ 28 25
27 مکتوب حضرت شیخ الحدیث بنام مفتی اعظم محمد شفیع صاحب 31 1
28 تمہید اَز حضرت شیخ الحدیث صاحب : 31 27
29 ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 35 1
30 حاصلِ مطالعہ 38 1
31 مروجہ فاتحہ دِلانے والے ایک صاحب سے گفتگو : 38 30
32 برصغیر کے مصاحف کا رسم الخط 42 1
33 بر صغیرکے مصاحف کارسم الخط : 42 32
34 تصدیق صحت ِمتن 44 32
35 فقیہ ِاُمت سیّدنا حضرت عبداللہ بن مسعود 52 1
36 نام و نسب : 52 35
37 قبولِ اِسلام : 52 35
38 دولت کدہ میں بکثرت حاضری : 53 35
39 اِتباعِ سنت اور اِبن ِ مسعود رضی اللہ عنہ : 54 35
40 حضرت اِبن مسعود کے بارے میں نبی علیہ السلام کے اِرشادات : 54 35
41 قرآن اور اِبن مسعود : 56 35
42 حضرت علی کے نزدیک حضرت اِبن مسعود کا مقام : 59 35
43 اِرشادات ِعالیہ : 59 35
44 فقہ حنفی کا مأخذ : 60 35
45 کوفہ کی علمی مرکزیت : 60 35
46 حضرت علی کے نزدیک علمائِ کوفہ کا مقام : 61 35
47 اِمام اَحمدبن حنبل کے نزدیک کوفہ کا مقام : 61 35
48 اِمام بخاری کے نزدیک کوفہ کا مقام : 61 35
49 وفات : 62 35
50 بقیہ : ماہِ ربیع الاوّل اور مسلمانوں کا طرزِ عمل 62 29
51 اَخبار الجامعہ 63 1
52 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter