Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 3 - یونیکوڈ

85 - 448
]١٨٧١[(١٢) ولا یتزوج الصبی المرضَع اخت زوج المرضعة لانھا عمتہ من الرضاع]١٨٧٢[(١٣) واذا اختلط اللبن بالماء واللبن ھو الغالب یتعلق بہ التحریم فان غلب الماء لم یتعلق بہ التحریم]١٨٧٣[(١٤) واذا اختلط بالطعام لم یتعلق بہ التحریم وان کان اللبن غالبا عند ابی حنیفة رحمہ اللہ وقالا رحمھما اللہ تعالی یتعلق بہ التحریم 

]١٨٧١[(١٢)اور نہیں جائز ہے دودھ پینے والے بچے کا نکاح دودھ پلانے والی عورت کے شوہر کی بہن سے اس لئے کہ وہ رضاعی پھوپی ہے۔  
تشریح  دودھ پلانے والی ماں کا شوہر رضاعی باپ ہوا اور اس کی بہن رضاعی پھوپی ہوئی ہے اس لئے دودھ پینے والے بچے کا نکاح رضاعی پھوپی سے جائز نہیں ہے۔  
وجہ  پہلے گزر چکا ہے  الرضاعة تحرم ما تحرم الولادة (بخاری شریف ، نمبر ٥٠٩٩) کہ نسب سے جس طرح حرام ہوتا ہے رضاعت سے بھی حرام ہوتا ہے۔
]١٨٧٢[(١٣)اگر دودھ کو پانی کے ساتھ ملایا اور دودھ غالب ہے تو اس کے ساتھ حرمت متعلق ہوگی۔پس اگر پانی غالب ہو تو اس کے ساتھ حرمت متعلق نہیں ہوگی۔  
تشریح  دودھ میں پانی ملا کر بچے کو پلایا۔پس اگر دودھ غالب ہو یعنی آدھے پانی سے زیادہ ہو تو جس عورت کا دودھ ہے اس سے رضاعت ثابت ہوگی۔اور اگر پانی غالب ہو تو رضاعت ثابت نہیں ہوگی۔  
وجہ  یہاں اعتبار للاکثر حکم الکل کا ہے۔اس لئے جو غالب ہو اس کا اعتبار کیا جائے گا۔
]١٨٧٣[(١٤)اگر دودھ کھانے کے ساتھ مل جائے تو اس کے ساتھ حرمت متعلق نہیں ہوگی اگر چہ غالب ہو امام ابو حنیفہ کے نزدیک۔اور صاحبین فرماتے ہیں اس کے ساتھ حرمت متعلق ہوگی ۔
 وجہ  امام ابو حنیفہ کی نظر حدیث کا لفظ یا عائشة انظرن من اخوانکن فانما الرضاعة من المجاعة (الف) (بخاری شریف، باب الشھادة علی الانساب والرضاع المستفیض والموت القدیم ص ٣٦٠ نمبر ٢٦٤٧ مسلم شریف ، باب انما ارضاعة من المجاعة ص ٤٦٩ نمبر ١٤٥٥) میں  الرضاعة من المجاعة  کی طرف گئی ہے۔اس حدیث میں ہے کہ صرف دودھ سے بھوک ختم ہوتو اس دودھ سے رضاعت ثابت ہوگی۔اور دودھ کو کھانے میں ملا دیا تو کھانا اصل ہوگیا اس سے بھوک دور ہوگی۔اور دودھ تابع ہو گیا اب اس سے بھوک دور ہونا اصل نہیں رہا۔اس لئے اس سے حرمت ثابت نہیں ہوگی ۔
 فائدہ  صاحبین فرماتے ہیں کہ دودھ غالب ہے اس لئے دودھ اصل ہے۔اس لئے حرمت ثابت ہو جائے گی۔

حاشیہ  :  (الف) اے عائشہ ! بھائیوں کو دیکھنا ،رضاعت تو بھوک دور کرنے سے ہوتی ہے۔

Flag Counter