Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 3 - یونیکوڈ

256 - 448
( باب التدبیر )
]٢٢٢٢[(١)اذا قال المولی لمملوکہ اذا متُّ فانت حر او انت حر عن دبر منی او انت مدبر او قد دبَّرتک فقد صار مدبرا ]٢٢٢٣[(٢)لا یجوز بیعہ ولا ھبتہ۔

(  باب التدبیر  )
ضروری نوٹ  مدبر کا مطلب یہ ہے کہ آقا کہے کہ میرے مرنے کے بعد فلاں غلام یا باندی آزاد ہے تو اس کو مدبر کہتے ہیں۔دبر کے معنی ہیں بعد میں۔چونکہ مرنے کے بعد آزاد کیا اس لئے اس کو مدبر کہتے ہیں۔ اس کا ثبوت اس حدیث میں ہے۔ عن جابر بن عبد اللہ قال اعتق رجل منا عبدا لہ عن دبر فدعا النبی ۖ فباعہ قال جابر مات الغلام عام اول (الف) (بخاری شریف،باب بیع المدبر ص ٣٤٤ نمبر ٢٥٣٤،ابو داؤد شریف، باب فی بیع المدبرص ١٩٥ نمبر ٣٩٥٥)(٢) دوسری حدیث میں ہے۔عن ابن عمر ان النبی ۖ قال المدبر لا یباع ولا یوھب وھو حر من الثلث (ب) (دار قطنی ، کتاب المکاتب ج رابع ص ٧٨ نمبر ٤٢٢٠) اس دونوں حدیثوں سے مدبر بنانے کا ثبوت ہے۔
]٢٢٢٢[(١)اگر آقا نے اپنے مملوک سے کہا جب میں مروں تو تم آزاد ہو یا تم میرے مرنے کے بعد آزاد ہو یا تم مدبر ہو یا میں نے تم کو مدبر بنادیا تو وہ مدبر ہو جائے گا۔  
تشریح  یہ سب الفاظ صریح طور پر مدبر بنانے کے ہیں ۔مثلا یوں کہے کہ جب میں مر جاؤں تو تم آزاد ہو تو ان الفاظ سے صراحت کے طور پر مدبر بنایا ہوا۔ان سے غلام مدبر ہو جائے گا۔
]٢٢٢٣[(٢)نہیں جائز ہے مدبر کو بیچنا اور نہ اس کو ہبہ کرنا۔  
تشریح  جب غلام کو مدبر بنادیا تو اب اس کو بیچنا اور اس کو ہبہ کرنا یا اپنی ملکیت سے نکالنا جائز نہیں ہے صرف آزاد کر سکتا ہے۔  
وجہ  اوپر حدیث میں ہے۔ عن ابن عمر ان النبی ۖ قال المدبر لایباع ولا یوھب وھو حر من الثلث (دار قطنی ،کتاب المکاتب ج رابع ص ٧٨ نمبر ٤٢٢٠، سنن للبیہقی ، باب من قال لا یباع المدبر ج عاشر، ص٥٢٩ نمبر ٢١٥٧٢) اس حدئث سے معلوم ہوا کہ وہ آزاد ہے اس کو نہ بیچا جا سکتا ہے اور نہ ہبہ کر سکتا ہے (٢) اس میں آزادگی کا شائبہ آ چکا ہے اس لئے بیچ کر اس کو ختم نہیں کر سکتا۔
فائدہ  امام شافعی فرماتے ہیں کہ مدبر کو بیچ سکتا ہے۔  
وجہ  ان کی دلیل اوپر کی حدیث ہے۔عن جابر بن عبد اللہ قال اعتق رجل منا عبدا لہ عن دبر فدعا النبی ۖ فباعہ (ج) 

حاشیہ  :  (الف) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم میں سے ایک آدمی نے اپنے غلام کو مدبر بنایا تو حضورۖ نے ان کو بلایا اور غلام کو بیچ دیا۔حضرت جابر فرماتے ةہیں کہ غلام پہلے سال میں انتقال کرگیا (ب) ّپۖ نے فرمایا مدبر نہ بیچا جا سکتا ہے اور نہ ہبہ کیا جاسکتا ہے وہ تہائی مال میں سے آزاد ہے(ج) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم میں سے ایک آدمی نے اپنے غلام کو مدبر بنایا تو حضورۖ نے اس کو بلایا اور اس کو بیچا۔

Flag Counter