Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 3 - یونیکوڈ

442 - 448
( کتاب الاشربة )
]٢٥٦٩[(١)الاشربة المحرمة اربعة الخمر وھی عصیر العنب اذا غلا واشتد وقذف 

(  کتاب الاشربة  )
ضروری نوٹ  اشربة شراب کی جمع ہے،پینے کی چیز،یہاں مراد ہے وہ چیزیں جن کا پینا حرام ہے۔وہ چار قسم کی شرابیں ہیں جن کا پینا حرام ہے۔البتہ اصل خمر یہ ہے کہ انگور کا کچا رس جس میں جھاگ آگیا ہو ،گاڑھا ہوگیا ہو اور جھاگ جوش مار رہا ہو ،یہ اصلی خمر ہے۔ اس کا ایک قطرہ بھی پی لے تو حد لگ جائے گی چاہے نشہ نہ آیا ہو۔اسی کا تذکرہ آیت انما الخمر والمیسر والانصاب والازلام رجس من عمل الشیطان فاجتنبوہ لعلکم تفلحون (الف) (آیت ٩٠ سورة المائدة ٥) میں ہے۔ باقی کھجور کا کچا رس یا کشمش کا کچا رس جب جھاگ پھینکنے لگے یا انگور کو پکا لیا جائے اور وہ جھاگ پھینکنے لگے تو تینوں شرابیں بھی حرام ہیں لیکن پہلے خمر کے درجے میں نہیں ہیں۔ان تینوں کے پینے میں نشہ آئے گا تو حد لگے گی ورنہ نہیں۔ 
]٢٥٦٩[(١)حرام شرابیں چار ہیں(١) خمر وہ انگور کا رس ہے جب جوش مارے اور تیز ہو کر جھاگ پھینکنے لگے۔  
تشریح  اصل خمر امام ابو حنیفہ کے نزدیک یہ ہے کہ انگور کا کچا رس ہو اس کو چھوڑ دیا جائے یہاں تک کہ جوش مارنے لگے اور تیز ہو کر جھاگ پھینکنے لگے تو اس کو اصلی خمر کہتے ہیں باقی خمر نقلی ہیں۔  
وجہ  اثر میں ہے ۔عن سالم بن عبد اللہ ان رسول اللہ ۖ قال ان من العنب خمرا وانھا کم عن کل مسکر۔اور دوسری روایت میں ہے۔عن عبد اللہ بن عباس قال حرمت الخمر بعینھا والمسکر من شرب (ب) (طحاوی شریف، کتاب الاشربة ج ثانی ص ٢٩٧) اس حدیث اور اثر سے معلوم ہوا کہ انگور کا شراب اصل ہے،باقی شراب نقلی ہیں البتہ وہ بھی حرام ہیں۔
فائدہ  امام شافعی  اور امام مالک کے نزدیک وہ تمام شرابیں جو نشہ آور ہوں وہ تمام خمر ہیں اور آیت میں داخل ہیں اور حرام ہیں۔  
وجہ  ان کی دلیل یہ حدیث ہے۔قال قام عمر علی المنبر فقال اما بعد نزل تحریم الخمر وھی من خمسة العنب والتمر والعسل والحنطة والشعیر والخمر ما خامر العقل (ج) (بخاری شریف ، باب الخمر من العنب وغیرہ ص ٨٣٦ نمبر ٥٥٨١) اورابو داؤد شریف میں یوں ہے۔عن النعمان بن بشیر قال قال رسول اللہ ۖ ان من العنب خمرا وان من التمر خمرا وان من العسل خمرا وان من البر خمرا وان من الشعیر خمرا (د) (ابوداؤد شریف، باب الخمر ماھی؟ ص ١٦١ نمبر ٣٦٧٦) اس 

حاشیہ  :  (الف)یقینا شراب،جوا،بت اور قسمت کے تیر ناپاک ہیں شیطان کا عمل ہے اس سے بچو،شاید کہ کامیاب ہو جاؤگے (ب) آپۖ نے فرمایا انگور کا شراب ہوتا ہے اور میں تم کو ہر نشہ آور چیزوں سے روکتاہوں،دوسری روایت میں ہے۔عبد اللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ خاص خمرحرام کیا گیا ہے اور ہر شراب میں نشہ آور حرام کیا گیا ہے (ج) حضرت عمر منبر پر کھڑے ہوئے اور فرمایا اما بعد! خمر کی حرمت نازل ہوئی ہے اور وہ پانچ چیزوں سے بنتی ہے۔انگور سے،کھجور سے،شہد سے، گیہوں سے اور جو سے،اور ہر وہ چیز جو عقل کو ڈھانک دے اس کو خمر کہتے ہیں۔(د) آپۖ نے فرمایا انگور سے خمر بنتا ہے،اور کھجور سے خمر بنتا ہے اور یقینا شہد سے خمر بنتا ہے،اور گیہوں سے خمر بنتا ہے اور جو سے خمر بنتا ہے۔

Flag Counter