Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 3 - یونیکوڈ

58 - 448
]١٨١٨[(٩٣) ولا یجوز ان یتزوج امة علی حرة]١٨١٩[(٩٤) ویجوز تزویج الحرة علیھا]١٨٢٠[(٩٥) وللحر ان یتزوج اربعا من الحرائر والاماء ولیس لہ ان یتزوج اکثر 

اھل الکتاب بمنزلة حرائرھم (مصنف ابن ابی شیبة ٤٢ فی نکاح اماء اہل الکتاب ج ثالث، ٤٦٤، نمبر ١٦١٧٥)
]١٨١٨[(٩٣)اور نہیں جائز ہے باندی کی شادی آزاد پر۔  
تشریح  پہلے سے آزاد عورت نکاح میں ہواب اس پر باندی سے شادی کرنا چاہتاہے تو جائز نہیں ہے۔  
وجہ  اوپر کی آیت میں ہے کہ آزاد عورت کی طاقت نہ رکھتا ہو تب باندی سے شادی کرے۔اور یہاں تو آزاد عورت سے شادی کر چکا ہے اس لئے باندی سے شادی کیسے جائز ہوگی (٢) حدیث مرسل میں ہے۔عن الحسن قال نھی رسول اللہ ان تنکح الامة علی الحرة (الف) (سنن للبیہقی ، باب لا تنکح امة علی حرة وتنکح الحرة علی الامة ج، سابع ص ٢٨٤، نمبر١ ١٤٠٠دارقطنی ، کتاب النکاح ج ثالث ص ١٩٨ نمبر ٣٦٩٥) اس حدیث مرسل سے معلوم ہوا کہ آزاد بیوی کے رہتے میں باندی سے نکاح جائز نہیں ہے (٣) عن علی قال اذا تزوجت الحرة علی الامة قسم لھا یومین وللامة یوما،ان الامة لا ینبغی لھا ان تزوج علی الحرة (ب) (دار قطنی ، کتاب النکاح ج ثالث، نمبر ٣٦٩٥)اس اثر سے بھی معلوم ہوا کہ آزاد عورت بیوی ہو تو باندی سے شادی نہ کرے۔
]١٨١٩[(٩٤)اور جائز ہے آزاد سے شادی کرنا باندی پر۔  
تشریح  پہلے باندی بیوی ہو اب اس پر آزاد عورت سے شادی کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔  
وجہ  (١) اثر میں اوپر حضرت علی کا قول گزرا کہ آزاد کو باندی پر شادی کرے تو اس کے لئے دو دن باری ہے جس سے معلوم ہوا کہ باندی پر آزاد کی شادی کر سکتا ہے (٢) دوسرے اثر میں ہے۔عن جابر بن عبد اللہ انہ قال لا تنکح الامة علی الحرة وتنکح الحرة علی الامة،ومن وجد صداق حرة فلا ینکحن امة ابدا (ج) (سنن للبیہقی ، باب لا تنکح امة علی حرة وتنکح الحرة علی الامة ج سابع ،ص ٢٨٥، نمبر١٤٠٠٤ مصنف عبد الرزاق ، باب نکاح الامة علی الحرة ج سابع ص ٢٦٥ نمبر ١٣٠٨٩) اس اثر سے معلوم ہوا کہ باندی پر آزاد کی شادی کر سکتا ہے (٣) باندی اتنے اعلی درجے کی نہیں ہوتی اس کا بچہ اس کے آقا کا غلام ہو جائے گا اس لئے اس پر آزاد سے شادی کر سکتا ہے جو اعلی درجے کی ہے اور اس کا بچہ بھی آزاد ہوگا۔
]١٨٢٠[(٩٥)آزاد مرد کے لئے جائز ہے کہ چار آزاد اور باندیوں سے شادی کرے ۔اور اس کے لئے جائز نہیں ہے کہ اس سے زیادہ سے شادی کرے۔  
تشریح  ایک آزاد آدمی چار عورتوں سے بیک وقت شادی کر سکتا ہے اس سے زیادہ سے نہیں۔چاہے چاروں آزاد عورتیں ہوں یا چاروں

حاشیہ  :  (الف) آپۖ نے آزاد بیوی رہتے ہوئے باندی سے شادی کرنے سے منع فرمایا (ب) حضرت علی نے فرمایا اگر آزاد عورت سے شادی کرے باندی پر تو آزاد کے لئے دو دن کی باری اور باندی کے لئے ایک دن۔اور باندی کے بارے میں مناسب نہیں ہے کہ آزاد پر شادی کرے(ج) جابر بن عبد اللہ نے فرمایا باندی سے آزاد رہتے ہوئے شادی نہ کرے ۔اور آزاد عورت سے باندی بیوی رہتے ہوئے شادی کرے ۔اور جو آزاد کا مہر پائے وہ باندی سے کبھی شادی نہ کرے۔

Flag Counter