Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 3 - یونیکوڈ

443 - 448
بالزبد ]٢٥٧٠[(٢) والعصیر اذا طبخ حتی ذھب اقل من ثلثیہ]٢٥٧١[ (٣)ونقیع التمر ]٢٥٧٢[(٤)ونقیع الزبیب اذا غلا واشتد ]٢٥٧٣[(٥)ونبیذ التمر والزبیب اذا طبخ 

حدیث سے معلوم ہوا کہ انگور،کھجور،شہد،گیہوں،جو وغیرہ سے بھی شراب بنتا ہے (٣) دوسری حدیث میں ہے۔سمعت ابا ہریرة  یقول سمعت یقول رسول اللہ ۖ یقول الخمر من ھاتین الشجرتین النخلة والعنبة (الف) (مسلم شریف ، باب بیان ان جمیع ما ینبذ مما یتخذ من النخل والعنب یسمی خمرا ص ١٦٣ نمبر ١٩٨٥) اس حدیث سے بھی معلوم ہوا کہ خمر صرف انگور کے شیرے سے خاص نہیں ہے بلکہ کھجور کی شیرے سے بھی بن سکتی ہے۔  
لغت  عصیر  :  رس،شیرہ،  غلا  :  جوش مارنے لگے،  قذف بالزبد  :  جھاگ پھیکنے لگے۔
]٢٥٧٠[(٢)اور شیرہ انگور جب پکا لیا جائے یہاں تک کہ دو تہائی سے کم جل جائے۔   
تشریح  شراب کی دوسری صورت یہ ہے کہ انگور کا رس کچا نہ رہے بلکہ اس کو اتنا پکادے کہ دو تہائی سے کم جل جائے اور تہائی سے کچھ زیادہ باقی رہ جائے اس میں جوش مارنے لگے اور تیز ہو جائے اور نشہ آجائے تو یہ خمر کی دوسری صورت ہے۔
]٢٥٧١[(٣)اور کھجور کا نقیع۔  
تشریح  کھجور کو پانی میں ڈال کر کچھ دن چھوڑ دیا جائے جس کی وجہ سے پانی گاڑھا ہو جائے اور جوش مار کر جھاگ پھینکنے لگے اس کو نقیع تمر کہتے ہیں۔یہ شراب کی تیسری قسم ہے ۔
]٢٥٧٢[(٤) کشمش کی نقیع جب جوش مارے اور تیز ہوجائے۔   
تشریح  کشمش کو پانی میں ڈال کر کچھ دن چھوڑ دے جس سے پانی گاڑھا ہو جائے اور جوش مار کر جھاگ پھینکنے لگے تو اس کو کشمش کی نقیع کہتے ہیں۔یہ شراب کی چوتھی قسم ہے۔
الحاصل   انگور کے کچے رس میں جھاگ آنے لگے اور جوش مارنے لگے تو یہ اصل شراب ہے (٢) اور انگور کے رس کو دو تہائی سے کم پکا کر جلائے اور پھر جوش مارنے لگے اور جھاگ آنے لگے اور نشہ آجائے،شراب کی یہ دوسری قسم ہے (٣) اور کھجور پانی میں ڈال دے اور اس کا پانی گاڑھا ہوکر جھاگ پھینکنے لگے تو شراب کی تیسری قسم ہے (٤) اور کشمش کو پانی میں ڈال دے اور وہ گاڑھاہو جائے اور اس میں جھاگ پھینکنے لگے تو یہ شراب کی چوتھی قسم ہے۔امام شافعی کے نزدیک شہد،جو،گیہوں اور جوار سے بھی شراب بنتی ہے۔ ان شرابوںکے پینے کے بعد اگر نشہ آگیا تو حد لگائی جائے گی۔
]٢٥٧٣[(٥)کھجور اور کشمش کی نبیذ اگر دونوں میں سے ہر ایک کو پکا لیاجائے تھوڑا سا پکانا تو حلال ہیں،اگرچہ تھوڑی تیزی آگئی ہو۔اگر اس سے اتنی پیئے کہ غالب گمان یہ ہو کہ وہ نشہ نہیں لائے گی۔لہو ولعب اور مستی کے لئے نہیں۔  
تشریح  کھجور کی یا کشمش کی نبیذ بنائے اور اس کی صورت یہ ہے کہ کھجور اور کشمش کے پانی کو تھوڑا سا پکائے تو وہ حلال ہیں بشرطیکہ نشہ نہ آیا 

حاشیہ  :  (الف) میں نے حضورۖ سے کہتے ہوئے سنا کہ خمر ان دونوں درختوں سے ہوتا ہے کھجور سے اور انگور سے۔

Flag Counter