Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 3 - یونیکوڈ

346 - 448
سقط ضمن ما تلف بہ من نفس او مال ویستوی ان یطالبہ منقضہ مسلم او ذمی ]٢٣٩٣[(٥٧)وان مال الی دار رجل فالمطالبة لمالک الدار خاصة ]٢٣٩٤[(٥٨)فاذا 
اصطدم فارسان فماتا فعلی عاقلة کل واحد منھما دیة الآخر۔

تشریح  کسی کی دیوار مسلمانوں کے راستے کی طرف جھک گئی۔لوگوں نے اس سے اس کو توڑنے کا مطالبہ کیا اور مطالبہ پر گواہ بھی بنایا پھر اتنی مدت گزر گئی کہ وہ توڑ سکتا تھا پھر بھی نہیں توڑا۔اس کے بعد کسی پر وہ دیوار گر گئی تو اس کا ضمان دینا ہوگا۔اور مال کا نقصان ہوا تو اس کا بھی ضمان لازم ہوگا۔گرانے کا مطالبہ کرنے والا مسلمان ہو یا ذمی ہو دونوں کا حق برابر ہے۔اس لئے دونوں میں سے کوئی بھی مطالبہ کرے گا تو دیت لازم ہو جائے گی۔  
وجہ  چاہے دیوار اپنی زمین میں ہو لیکن اس شرط کے ساتھ کھڑی رکھ سکتا ہے کہ کسی کو نقصان نہ ہو۔یہاں یاد دہائی کے باوجود نقصان کیا اس لئے ضمان لازم ہوگا۔یہ صورت قتل بسبب ہے۔  
وجہ  اثر میں ہے۔ عن قتادة فی الجدر اذا کان مائلا ان یشھد علی صاحبہ فوقع علی انسان فقتلہ قال یضمن صاحب الجدر (الف)(مصنف عبد الرزاق ، باب الجدر المائل والطریق ج عاشر، ص ٧١ نمبر ١٨٣٩٧ مصنف ابن ابی شیبة ١٣٧ الحائط المائل یشھد علی صاحبہ ج خامس،ص ٤٢٣، نمبر ٢٧٦٢٨) اس اثر سے معلوم ہوا کہ توڑوانے پر گواہ بنایا پھر بھی نہیں توڑا پھر کسی کا نقصان ہوا تو دیوار والا ضامن ہوگا۔  
اصول  مسئلہ اس اصول پر ہے کہ اپنی چیز میں کوئی چیز کھڑی کرسکتا ہے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ کسی غیر کو نقصان نہ ہو،لا ضرر ولا ضرار (دارقطنی نمبر ٣٠٦٠)
]٢٣٩٣[(٥٧)اگر کسی آدمی کے گھر کی طرف مائل ہوئی تو مطالبہ کا حق خاص طور پر اس گھر کے مالک کے لئے ہے۔  
وجہ  کسی کی دیوار کسی خاص آدمی کے گھر کی طرف جھک گئی تو عام مسلمانوں کو گرانے کے مطالبے کا حق نہیں ہے بلکہ وہی آدمی گرانے کا مطالبہ کرے جس کے گھر کی طرف جھکی ہے۔کیونکہ اسی کا گھر ہے اور اسی کا حق ہے۔
]٢٣٩٤[(٥٨)اگر دو گھوڑے سوار ٹکرا جائیں اور دونوں مر جائیں تو دونوں میں سے ہر ایک کے عاقلہ پر دیت ہے دوسرے کا۔  
تشریح  مثلا زید اور عمر گھوڑے پر سوار تھے۔دونوں آپس میں ٹکرا گئے اور دونوں مر گئے تو زید کی دیت عمر کے خاندان پر ہوگی اور عمر کی دیت زید کے خاندان پر ہوگی۔ اوردونوں کے ورثہ ایک دوسرے خاندان سے وصول کریںگے۔  
وجہ  دونوں کی غلطیاں ہیں اور دونوں قتل خطا ہوئے ہیں اس لئے دونوں کے خاندان پر دیت ہوگی (٢) اثر میں ہے۔عن علی انہ ضمن 

حاشیہ  :  (الف) حضرت قتادہ  نے فرمایا دیوار جھک جائے اور دیوار کے مالک پر جھکنے پر گواہ بنائے پھر کسی انسان پر گر جائے اور اس کو ماردے تو دیوار والا ضامن ہوگا۔

Flag Counter