Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 3 - یونیکوڈ

329 - 448
]٢٣٥٧[(٢١)وفی المنقلة عشر ونصف عشر الدیة ]٢٣٥٨[(٢٢)وفی الآمَّة ثلث الدیة]٢٣٥٩[(٢٣)وفی الجائفة ثلث الدیة فان نفذت فھی جائفتان ففیھما ثلثاالدیة 

المامومة ثلث الدیة (الف) (سنن للبیہقی،باب الہاشمة ج ثامن ،ص ١٤٤، نمبر ١٦٢٠٣ مصنف عبد الرزاق ، باب الہاشمة ج تاسع ص ٣١٤ نمبر ١٧٣٤٨) اس اثر سے معلوم ہوا کہ ہاشمہ میں دس اونٹ ہیں۔
]٢٣٥٧[(٢١)اور منقلہ زخم میں دیت کا دسواں حصہ اور دسویں حصے کا آدھا حصہ ہے۔  
تشریح  پوری دیت کا دسواں حصہ دس اونٹ ہوئے اور دس اونٹ کا آدھا پانچ اونٹ ہوئے تو کل پندرہ اونٹ دیت ہوئی۔  
وجہ  عمرو بن حزم کی حدیث میں ہے۔وفی المامومة ثلث الدیة وفی الجائفة ثلث الدیة وفی المنقلة خمس عشرة من الابل (ب) (نسائی شریف ، ذکر حدیث عمرو بن حزم فی العقول ص ٦٦٩ نمبر ٤٨٥٧) اوپر کے اثر میں بھی تھا کہ منقلہ میں پندرہ اونٹ ہے(مصنف عبد الرزاق ،نمبر ١٧٣٤٨)
]٢٣٥٨[(٢٢)آمہ میں پوری دیت کی تہائی ہے۔  
تشریح  پوری دیت سو اونٹ ہیں اس کی تہائی 33.33 اونٹ یعنی تینتیس اونٹ اور ایک اونٹ کی تہائی ہوگی۔یا 333.33 دینار یا3333.33 درہم یعنی تین ہزار تین سو تینتیس درہم اور تینتیس پیسے لازم ہوںگے۔  
وجہ  اوپر کی عمرو بن حزم کی حدیث میں ہے ۔وفی المامومة ثلث الدیة (نسائی شریف ،نمبر ٤٨٥٧) (٢) ابو داؤد میں حضرت عمر بن شعیب کی حدیث میں ہے۔وفی المامومة ثلث العقل ثلاث وثلاثون من الابل وثلث او قیمتھا من الذھب او الورق او البقر او الشاء والجائفة مثل ذلک (ج) (ابو داؤد شریف ، باب دیات الاعضاء ص ٢٧٨ نمبر ٤٥٦٤) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آمہ اور جائفہ کے زخم کے لئے تہائی دیت ہے۔
]٢٣٥٩[(٢٣)اور جائفہ زخم میں دیت کی تہائی ہے۔پس اگر آرپار ہو جائے تو وہ دو جائفے ہیں تو ان دونوں میں دیت کی دو تہائی ہے۔  
تشریح  جائفہ   جوف سے مشتق ہے جس کا ترجمہ ہے پیٹ کے اندر تک پہنچ جانا۔یہاں وہ زخم مراد ہے جو پیٹ کی جانب سے یاپیٹھ کی جانب سے آنتوں تک زخم پہنچ جائے۔اس زخم میں پوری دیت کی تہائی ہے یعنی 33.33 اونٹ یا 333.33 دینار یا 3333.33 درہم لازم ہوںگے۔  
وجہ  اوپر ابو داؤد شریف اور نسائی شریف کی حدیث گزر چکی ہے۔وفی الجائفة ثلث الدیة (نسائی شریف ،نمبر ٤٨٥٧ ابو داؤد شریف،نمبر ٤٥٦٤)

حاشیہ  :  (الف) زید بن ثابت نے فرمایا موضحہ زخم میں پانچ اونٹ ہیں اور ہاشمہ میں دس اونٹ ہیں اور منقلہ میں پندرہ اور مامومہ میں پوری دیت کی تہائی ہے (ب) مامومہ زخم میں دیت کی تہائی ہے اور جائفہ میں دیت کی تہائی ہے اور منقلہ میں پندرہ اونٹ ہیں(ج) عمربن شعیب کی حدیث میں ہے کہ مامومہ زخم میں پوری دیت کی تہائی تینتیس اور ایک اونٹ کی تہائی ہے یا اس کی قیمت سونے سے یا چاندی سے یا گائے سے یا بکری سے ۔اور جائفہ زخم کی بھی یہی دیت ہے۔

Flag Counter