Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 3 - یونیکوڈ

325 - 448
]٢٣٤٧[(١١)وفی اشفار العینین الدیة وفی احدھما ربع الدیة]٢٣٤٨[ (١٢)وفی کل اصبع من اصابع الیدین والرجلین عشر الدیة والاصابع کلھا سواء ]٢٣٤٩[(١٣)وفی کل اصبع فیھا ثلثة مفاصل ففی احدھما ثلث دیة الاصابع وما فیھا مفصلان ففی احدھما 

ابواب الدیات فیما دون النفس ج ثامن، ص١٤١ نمبر ١٦١٨٩) 
]٢٣٤٧[(١١)دونوں آنکھوں کی پلکوں میں پوری دیت ہے اور ان میں سے ایک میں چوتھائی دیت ہے۔  
تشریح  ہر آنکھ میں دو پلکیں ہوتی ہیں تو دونوں آنکھوں میں چار پلکیں ہوئیں۔ اگر تمام پلکوں کے بال اکھیڑ دیئے جائیں تو پوری دیت سو اونٹ لازم ہوںگے۔  
وجہ  اثر میں ہے۔ عن زید بن ثابت فی جفن العین ربع الدیة (الف) سنن للبیہقی ، باب دیة اشفار العینین ج ثامن ص ٨٧ نمبر ١٦٢٣٦  مصنف عبد الرزاق ، باب شفر العین ج تاسع ،ص ٣٢٢ نمبر ١٧٣٨٥ مصنف ابن ابی شیبة ٢٠ الاشفار ما قالوا فیھا ؟ ج خامس، ص ٣٥٨ نمبر ٢٦٨٧٢) اس اثر سے معلوم ہوا کہ چاروں پلکوں میں ایک دیت اور ایک پلک میں چوتھائی دیت لازم ہوگی ۔
 لغت  اشفار  :  شفر کی جمع ہے۔ پلک کی جڑ یہاں پلک کے بال مراد ہیں۔
]٢٣٤٨[(١٢)ہاتھ اور پیر کی ہر انگلی کی دیت دسواں حصہ ہے اور تمام انگلیاں برابر ہیں۔  
تشریح  دو ہاتھوںمیں دس انگلیاں ہوتی ہیں تو ایک انگلی کی دیت پوری دیت یعنی سو اونٹ کا دسواں حصہ ہوگا۔یعنی ایک انگلی کی دیت دس اونٹ ہوںگے۔اور اسی طرح پاؤں کی ہر انگلی کی دیت دس اونٹ ہوںگے۔اور تمام انگلیوں کا درجہ دیت میں برابر ہے۔  
وجہ  حدیث میں ہے ۔عن ابن عباس قال قال رسول اللہ ۖ دیة اصابع الیدین والرجلین سواء عشرة من الابل لکل اصبع۔اور اگلی حدیث میں ہے۔عن ابن عباس عن النبی ۖ قال ھذہ وھذہ سواء یعنی الخنصر والابھام (ب) (ترمذی شریف ، باب ماجاء فی دیة الاصابع ،نمبر ١٣٩٢١٣٩١نسائی شریف،ذکر حدیث عمروبن حزم فی العقول ص ٦٦٩ نمبر ٤٨٦٠) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ہر انگلی کی دیت دس اونٹ ہے۔اور تمام انگلیوں کا درجہ برابر ہے۔پیر کی انگلیوں کا بھی یہی حال ہے۔
]٢٣٤٩[(١٣)ہر وہ انگلی جس میں تین گرہیں ہیں تو ایک گرہ کٹ جائے توایک انگلی کی تہائی دیت ہے اور جس میں دو گرہیں ہیں تو اس کے ایک میں انگلی کی آدھی دیت ہے ۔
 تشریح  جن جن انگلیوں میں تین تین گرہیں ہیں اگر ان میں سے ایک گرہ کٹ جائے تو ایک انگلی کی جو دس اونٹ دیت ہے اس کی تہائی دیت یعنی تین اونٹ اور ایک اونٹ کی تہائی 3.33 اونٹ لاز ہوںگے۔کیونکہ ایک انگلی کی دیت دس اونٹ ہیں تو تین جوڑ میں سے ایک جوڑ کی دیت 

حاشیہ  :  (الف) آنکھ کے پپوٹے میں چوتھائی دیت ہے(ب) آپۖ نے فرمایا دونوں ہاتھوں اور دونوں پاؤں کی انگلیوں کی دیت برابر ہے یعنی دس اونٹ ہیں ہر انگلی کے بدلے۔دوسری حدیث میں ہے آپۖ نے فرمایا یہ اور یہ برابر ہیں یعنی خنصر اور ابہام کی دیت برابر ہے۔

Flag Counter