Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 3 - یونیکوڈ

324 - 448
الدیة ]٢٣٤٥[(٩)وفی العینین الدیة وفی الیدین الدیة وفی الرجلین الدیة وفی الاذنین الدیة وفی الشفتین الدیة وفی الانثیین الدیة وفی ثدیی المرأة الدیة]٢٣٤٦[ (١٠)وفی کل واحد من ھذہ الاشیاء نصف الدیة۔

٣٢١ نمبر ١٧٣٨٠ مصنف ابن ابی شیبة ١٨ الحاجبین مافیھما؟ ج خامس، ص ٣٥٧ نمبر ٢٦٨٦٤) اس اثر سے معلوم ہوا کہ خوبصورتی جتنی کم ہو اس حساب سے رقم لازم ہوگی۔
]٢٣٤٥[(٩)دونوں آنکھوں میں پوری دیت،دونوں ہاتھوں میں پوری دیت اور دونوں پیروں میں پوری دیت اور دونوں کانوں میں پوری دیت اور دونوں ہونٹوں میں پوری دیت،دونوں خصیوں میں پوری دیت اور عورت کے دونوں پستانوں میں پوری دیت ہے۔  
تشریح  یہ اعضاء دونوں ختم ہو جائیں تو انسان کی منفعت ختم ہوجاتی ہے اس لئے پوری دیت لازم ہوگی۔اور ایک عضو ختم ہوا جیسے ایک آنکھ ختم ہوئی تو آدھی دیت لازم ہوگی۔  
وجہ  حضرت عمرو بن حزم کی ایک حدیث میں تفصیل گزر چکی ہے۔حدیث کا ٹکڑا یہ ہے۔ان رسول اللہ ۖ کتب الی اھل الیمن کتابا فیہ الفرائض والسنن والدیات ...وفی الشفتین الدیة وفی البیضتین الدیة وفی الذکر الدیة وفی الصلب الدیة وفی العینین الدیة وفی الرجل الواحدة نصف الدیة (الف) (نسائی شریف،ذکر حدیث عمروبن حزم فی العقول واختلاف الناقلین لہ ص ٦٦٨ نمبر ٤٨٥٧ سنن للبیہقی ،جماع ابواب الدیات فیما دون النفس ج ثامن، ص١٤١، نمبر ١٦١٨٩) (٢) عن سعید بن المسیب انہ قال فی ثدی المرأة نصف الدیة وفیھما الدیة (ب) (سنن للبیہقی ، باب حلمتی الثدیین ج ثامن ،ص ١٦٩ نمبر ١٦٣١٥ مصنف عبد الرزاق ،باب ثدی الرجل والمرأة ج تاسع ص ٣٦٣ نمبر ١٧٥٩٠) اس اثر اور حدیث سے تمام عضووں کی دیات کا پتا چل گیا۔  
لغت  شفتین  :  شفة کا تثنیہ ہے دو ہونٹ۔ الانثیین  :  انثیة کا تثنیہ ہے  خصیہ،  ثدی  :  پستان۔
]٢٣٤٦[(١٠)ان چیزوں میں سے ایک کی دیت آدھی ہے۔  
تشریح  مثلا دونوں آنکھوں کی دیت پوری دیت ایک سو اونٹ ہے تو ایک آنکھ کی دیت آدھی ہوگی یعنی پچاس اونٹ ہوںگے۔یہی حال ان تمام اعضا ء کا ہے جو دو دو ہیں کہ دونوں ضائع ہونے میں پوری دیت ہے تو ایک ضائع ہونے میں آدھی دیت یعنی پچاس اونٹ ہے۔  
وجہ  (١) حضرت عمرو بن حزم کی حدیث میں ہے۔ الا انہ قال وفی العین الواحدة نصف الدیة وفی الید الواحدة نصف الدیة وفی الرجل الواحدة نصف الدیة (ج) نسائی شریف، ذکر حدیث عمرو بن حزم فی العقول ص ٦٦٩ نمبر ٤٨٥٨ سنن للبیہقی ،جماع 

حاشیہ  :  (الف) اہل یمن کے خط میں آپۖ نے لکھوایا تھا ... اور دونوں ہونٹوں میں پوری دیت ہے،دونوں خصیوں میں پوری دیت ہے،ذکر کاٹنے میں پوری دیت ہے۔ریڑھ کی ہڈی میں پوری دیت ہے،دونوں آنکھوں میں دیت ہے۔ اور ایک پاؤں میں آدھی دیت ہے (یعنی پچاس اونٹ) (ب) سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ عورت کے ایک پستان میں آدھی دیت ہے اور دونوں پستانوں میں پوری دیت ہے(ج) مگر یہ کہ کہا کہ ایک آنکھ میں آدھی دیت ہے۔اور ایک ہاتھ میں آدھی دیت ہے۔اور ایک پاؤں میں آدھی دیت ہے۔

Flag Counter