Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 3 - یونیکوڈ

280 - 448
الکتابة وان شاء ت عجزت نفسھا وصارت مدبرة وان مضت علی کتابتھا فمات المولی ولا مال لہ فھی بالخیار ان شاء ت سعت فی ثلثی مال الکتابة او ثلثی قیمتھا عند ابی حنیفة رحمہ اللہ ]٢٢٧٠[(٢٨)واذا اعتق المکاتب عبدہ علی مال لم یجز]٢٢٧١[ (٢٩)واذا وھب علی عوض لم یصح ]٢٢٧٢[(٣٠)وان کاتب عبدہ جاز۔
 
چاہے تو مال کتابت کی دو تہائی کی سعایت کرے یا اپنی قیمت کی دو تہائی کی سعایت کرے امام ابو حنیفہ کے نزدیک ۔
 وجہ  مکاتبہ کو مدبرہ بنایا اورآقا کے پاس کوئی اور مال نہیں ہے تو مکاتبہ کی ایک تہائی آزاد ہوگی۔کیونکہ وہ مدبرہ بھی تھی اس لئے اب وہ مال کتابت کی دو تہائی کو سعایت کرکے ورثہ کو ادا کرے گی۔یا مدبرہ ہونے کی حیثیت سے اس کی ایک تہائی آزاد ہوئی ہے اس لئے اپنی قیمت کی دو تہائی سعایت کرکے ورثہ کو ادا کرے گی۔
فائدہ  صاحبین فرماتے ہیں کہ مدبرہ کی قیمت کی دو تہائی اور مال کتابت کی دو تہائی میں سے جو کم ہو وہ سعایت کرکے ورثہ کو ادا کرے گی۔  
وجہ  چونکہ اس مدبرہ،مکاتبہ کو دونوں اختیار ہیں اس لئے دونوں میں سے جو کم ہو اسی کو ادا کرے گی۔  
لغت  دبر  :  مدبر بنایا،  سعت  :  سعایت کی،قیمت کما کر دے۔
]٢٢٧٠[(٢٨)اگر مکاتب نے اپنے غلام کو مال کے بدلے آزاد کیا تو جائز نہیں ہے۔  
وجہ  مکاتب کو وہ کام کرنے کی اجازت ہے جو تجارت ہو یا تجارت کے توابع ہوں۔اور غلام کو مال کے بدلے آزاد کرنے میں مال تو آئے گا لیکن یہ تجارت یا توابع تجارت میں سے نہیں ہے اس لئے مکاتب غلام کو مال کے بدلے آزاد نہیں کرسکتا۔کیوں کہ اس میں آزاد کرنا اصل ہے۔
]٢٢٧١[(٢٩)اگر مکاتب عوض کے بدلے ہبہ کرے تو صحیح نہیں ہے۔  
وجہ  اگر چہ ہبہ کے بدلے کچھ مال ملے گا لیکن اصل میں وہ ہبہ ہے اور مفت ہے اس لئے مکاتب عوض کے بدلے اپنے غلام کو ہبہ نہیں کرسکتا ۔ اصول  مکاتب ایسا کام نہیں کر سکتا جو تجارت یا توابع تجارت میں سے نہ ہو۔ اجارہ اور توابع اجارہ میں سے نہ ہو۔اثر میں ہے۔ عن الحسن قال المکاتب لا یعتق ولا یھب الا باذن مولاہ (الف) ( سنن للبیہقی، باب لا تجوز ھبة المکاتب حتی یبتدئھا باذن السید ج عاشر، ص ٥٦٣ نمبر ٢١٧١٨) اس اثر سے معلوم ہوا کہ مکاتب نہ غلام کو ہبہ کرسکتا ہے اور نہ آزاد کر سکتا ہے چاہے مال کے بدلے میں ہو۔
]٢٢٧٢[(٣٠)  اور اگر اپنے غلام کو مکاتب بنائے تو جائز ہے۔  
وجہ  مکاتب بنا کر رقم وصول کرنا تجارت کی ایک قسم ہے اس لئے مکاتب غلام اپنے غلام کو مکاتب بنا سکتا ہے (٢) اثر میں اس کا ثبوت 

حاشیہ  :  (الف)حضرت حسن نے فرمایا مکاتب نہ آزاد کر سکتا ہے اور نہ ہبہ کر سکتا ہے مگر اس کے آقا کی اجازت سے۔

Flag Counter