Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 3 - یونیکوڈ

197 - 448
]٢١٠٦[(٢٨)ولا ینبغی ان تخطب المعتدة ولا بأس بالتعریض فی الخطبة ]٢١٠٧[ (٢٩) ولا یجوز للمطلقة الرجعیة والمبتوتة الخروج من بیتھا لیلا او نھارا والمتوفی عنھا 

تشریح  نکاح فاسد کی وجہ سے تفریق ہوئی ہو جس کی عدت گزار رہی ہو تو اس میں سوگ نہیں ہے۔  
وجہ  نکاح فاسد کو تو ختم کرنا چاہئے اس لئے اچھا ہوا کہ ختم ہو گیا۔اس لئے شوہر جانے کا افسوس نہیں ہے۔اس لئے سوگ بھی نہ کرے۔ اسی طرح ام ولد کا آقا اس کا شوہر نہیں ہے بلکہ اچھا ہوا کہ آقا سے جان چھوٹی اور وہ آزاد ہو گئی ۔اس لئے اس پر سوگ نہیں ہے۔  
اصول  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ جو شوہر نہ ہو اس کی عدت گزار رہی ہو تو اس پر سوگ نہیں ہے۔
]٢١٠٦[(٢٨)مناسب نہیں ہے معتدہ کو نکاح کا پیغام دینا ،اور کوئی حرج نہیں ہے کنایہ پیغام دینے میں۔  
تشریح  جو عورت عدت گزار رہی ہو اس کو کوئی اجنبی آدمی نکاح کا پیغام دے تو یہ مناسب نہیں ہے۔البتہ اشارے اشارے میں کہے کہ عدت ختم ہونے کے بعد آپ سے شادی کروں گا تو اس کی گنجائش ہے۔ مثلا یوں کہے کہ آپ جیسی عورت کی مجھے ضرورت ہے ،یا آپ جیسی عورت مجھے پسند ہے تو ٹھیک ہے۔  
وجہ  آیت میں ان دونوں مسئلوں کی تصریح ہے۔ولا جناح علیکم فیما عرضتم بہ من خطبة النساء او اکننتم فی انفسکم علم اللہ انکم ستذکرونھن ولکن لا تواعدوھن سرا الا ان تقولوا قولا معروفا ولا تعزموا عقدة النکاح حتی یبلغ الکتب اجلہ (الف) (آیت ٢٣٥ سورة البقرة ٢) اس آیت میں دونوں باتیں کہی ہیں کہ چپکے چپکے پیغام نکاح مت دو اور یہ بھی کہا کہ اشارے اشارے میں پیغام نکاح دے سکتے ہو۔  
لغت  تخطب  :  پیغام نکاح دے،  التعریض  :  چھیڑنا،اشارے اشارے میں کوئی بات کہنا۔  
]٢١٠٧[(٢٩) نہیں جائز ہے مطلقہ رجعیہ اور مطلقہ بائنہ کے لئے گھر سے نکلنا رات کو یا دن کو اور متوفی عنہا زوجہا نکل سکتی ہے دن میں اور رات کے کچھ حصے میں ،اور نہ رات گزارے گھر کے سوا۔  
تشریح  جو عورت عدت گزار رہی ہے چاہے طلاق رجعی کی عدت گزار رہی ہو ،چاہے طلاق بائنہ کی عدت گزار رہی ہو ،اور چاہے شوہر کا انتقال ہوا ہو اس کی عدت گزار رہی ہو،ان تمام عورتوں کے لئے اس گھر میں رہنا چاہئے جس میں طلاق واقع ہوئی ہے یا وفات ہوئی ہے۔البتہ عدت وفات والی دن میں روزی روٹی کمانے کے لئے نکل سکتی ہے۔ اسی طرح رات کے کچھ حصے میں باہر رہ سکتی ہے۔البتہ سونے کا انتظام اسی گھر میں کرنا چاہئے جس میں عدت گزار رہی ہے۔  
وجہ  گھر میں رہنے کے لئے یہ آیت ہے۔ یا ایھا النبی اذا طلقتم النساء فطلقوھن لعدتھن واحصوا العدة واتقوا اللہ ربکم 

حاشیہ  :  (الف) تم پر کوئی حرج نہیں ہے اگر عورتوں کو اشارے میں پیغام نکاح دے یا تم اپنے دل میں چھپاؤ۔ اللہ جانتے ہیں کہ تم ان سے اس کا تذکرہ کروگے۔لیکن چپکے سے اس سے وعدہ مت کرو مگر یہ کہ کوئی مناسب بات کرو اور نکاح کا پختہ ارادہ مت کرو جب تک کہ عدت پوری نہ ہو جائے۔

Flag Counter