Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 3 - یونیکوڈ

170 - 448
اعطاہ فی یوم واحد لم یجزہ الا عن یومہ]٢٠٥٦[(٣٥) وان قرب التی ظاھر منھا فی خلال الاطعام لم یستأنف]٢٠٥٧[(٣٦) ومن وجبت علیہ کفارتا ظھار فاعتق رقبتین لاینوی لاحدھما بعینھا جاز عنہما وکذلک ان صام اربعة اشھر او اطعم مائة وعشرین مسکینا جاز]٢٠٥٨[(٣٧) وان اعتق رقبة واحدة عنھما او صام شھرین کان لہ ان یجعل 

]٢٠٥٦[(٣٥)اور اگر جس بیوی سے ظہار کیا تھا اس سے صحبت کر لی کھلانے کے درمیان تو شروع سے نہ کھلائے۔   
تشریح  کفارہ میں مسکینوں کو کھانا کھلا رہا تھا مثلا تیس مسکینوں کو کھانا کھلایا اس درمیان ظہار والی بیوی سے صحبت کر لی تو ایسا کرنا اچھا تو نہیں تھا لیکن پھر بھی شروع سے کھلانے کی ضرورت نہیں ہے۔بقیہ مسکینوں کو کھانا کھلانے سے کفارہ ادا ہو جائے گا۔  
وجہ  آیت میں غلام آزاد کرنے اور روزہ رکھنے کی قید ہے کہ صحبت کرنے سے پہلے کرے۔لیکن کھانا کھلانے میں یہ قید نہیں ہے۔اس لئے درمیان میں صحبت کر لی تو از سر نو کھلانے کی ضرورت نہیں ہے۔آیت یہ ہے۔فمن لم یستطع فاطعام ستین مسکینا(الف)(آیت ٤ سورة المجادلة ٥٨) اس آیت میں قبل ان یتماسا کی قید نہیں ہے۔
]٢٠٥٧[(٣٦)کسی پر ظہار کے دو کفارے واجب ہوں ۔پس دو غلام آزاد کئے اور کسی ایک کی متعین طور پر نیت نہیں کی تو دونوں کی طرف سے ہو جائیںگے،اسی طرح اگر چار مہینے روزے رکھا یا ایک سو بیس مسکینوں کو کھانا کھلایا تو جائز ہے۔  
تشریح  کسی پر دو کفارۂ ظہار تھے۔اسلئے دو غلام آزاد کرنا تھا۔اور بہتر یہ تھا کہ ایک غلام آزاد کرتے وقت متعین طور پر ایک ظہار کی نیت کرتا اور دوسرے غلام کو آزاد کرتے وقت دوسرے ظہار کی نیت کرتا تاکہ کوئی شک شبہ باقی نہیں رہتا۔لیکن اس نے دو ظہاروں کی جانب سے دو غلام آزاد کئے اور کسی ایک ظہار کو متعین نہیں کیا تب بھی دونوں ظہاروں سے کفارہ کافی ہو جائے گا۔اسی طرح چار ماہ روزے رکھا اور کسی ایک ظہار کو متعین نہیں کیا۔اسی طرح ایک سو بیس مسکینوں کو کھانا کھلایا اور کسی ایک ظہار کو متعین نہیں کیا تب بھی دونوں کفاروں کے لئے کافی ہیں۔  
وجہ  دونوں کفارے بھی ایک ہی قسم کے ہیں اور غلام بھی دو ہیں اس لئے ایک جنس ہونے کی وجہ سے خصوصی تعیین کی ضرورت نہیں ہے۔دونوں ادا ہو جائیںگے۔
]٢٠٥٨[(٣٧)اگر آزاد کیا ایک غلام دو کفاروں کی جانب سے یا روزہ رکھا دو مہینے تو اس کے لئے جائز ہے کہ جس کی طرف سے چاہے قرار دے لے  تشریح  آدمی پر دونوں کفارے ظہار کے تھے،اس نے دونوں کفاروں کی جانب سے ایک غلام آزاد کیا ،یا دو مہینے روزے رکھے تو بعد میں اس کو اختیار ہوگا کہ آزاد کئے ہوئے غلام کو کسی ایک کفارے کے لئے متعین کردے۔یا روزے کو کسی ایک کفارے کے لئے متعین کردے۔جب ایک ظہار کے لئے متعین کرے گا تو اس ظہار کا کفارہ ادا ہو جائے گا۔  
وجہ  چونکہ دونوں کفارے ظہار کے ہی ہیں اور ایک جنس کے ہیں۔اس لئے آزاد کرنے سے پہلے ایک ظہار کا تعین ضروری نہیں ہے،بعد میں 

حاشیہ  :  (الف)پس جو شخص اس کی طاقت نہ رکھتا ہو وہ ساٹھ مسکین کو کھانا کھلائے۔

Flag Counter