Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 3 - یونیکوڈ

160 - 448
]٢٠٣٢[(١١) وان لم تکن لہ نیة فلیس بشیئ]٢٠٣٣[(١٢) ولا یکون الظھار الا من زوجتہ فان ظاھر من امتہ لم یکن مظاھرا]٢٠٣٤[(١٣) ومن قال لنسائہ انتن علی کظھر 

وجہ  شوہر طلاق کی نیت کرے گا تو عبارت یوں ہوگی انت علی حرام مثل امی،کہ تو مجھ پر میری ماں کی طرح حرام ہے،اور حرام کے لفظ سے طلاق واقع ہوتی ہے۔البتہ حرام کا لفظ عبارت میں نہیں ہے اس لئے شوہر کی نیت پر اس کا مدار ہوگا۔
]٢٠٣٢[(١١)اور اگر کچھ نیت نہ ہو تو کچھ واقع نہیں ہوگی۔   
وجہ  کچھ نیت نہ ہو تو احترام پر حمل کیا جائے گا اور طلاق یا ظہار کچھ واقع نہیں ہوگا۔
]٢٠٣٣[(١٢) اور نہیں ہوگا ظہار مگر اپنی بیوی سے،پس اگر ظہار کیا اپنی باندی سے تو ظہار کرنے والا نہیں ہوگا۔  
وجہ  آیت میں ہے کہ بیوی سے ظہار کرے اس لئے باندی سے ظہار نہیں ہوگا۔والذین یظاھرون من نسائھم ثم یعودون (آیت ٣ سورة المجادلة ٥٨) اس میں ہے کہ بیوی سے ظہار کرے اور باندی بیوی نہیں ہوتی اس لئے اس سے ظہار نہیں ہوگا (٢) اثر میں ہے۔عن ابن عباس قال من شاء باھلتہ انہ لیس للامة ظھار (الف) (سنن للبیہقی ، باب لا ظہار فی الامة ج سابع، ص ٦٣٠، نمبر ١٥٢٥٠ اس اثر سے بھی پتہ چلا کہ باندی سے ظہار نہیں ہے۔
]٢٠٣٤[(١٣)کسی نے اپنی بیویوں سے کہا تم لوگ میرے اوپر میری ماں کی طرح ہو تو یہ ظہار کرنے والا ہوگا سب سے،اور شوہر پر ہر ایک کے لئے کفارہ ہے ۔
 تشریح  شوہر کے پاس مثلا چار بیویاں تھیں،ایک ہی جملے میں چاروں سے کہا تم لوگ میرے اوپر میری ماں کی پیٹھ کی طرح ہو تو سب سے الگ الگ ظہار ہوجائیںگے۔اور ہر ایک کے لئے الگ الگ کفارہ لازم ہوگا۔اور شوہر کو چار کفارے ادا کرنے ہوں گے۔  
وجہ  (ا) اگرچہ جملہ ایک ہے لیکن بیویاں چار ہیں اس لئے ظہار چار ہوئے۔اور ہر ظہار کے لئے الگ کفارہ چاہئے اس لئے کفارہ بھی چار لازم ہوں گے (٢) اثر میں ہے۔عن الزھری قال اذا ظاھر من اربع نسوة فاربع کفارات۔وکذلک قال الحسن وطاؤس (الف) (مصنف عبد الرزاق ، باب المظاہر من نساء ہ فی قول واحد ج سادس ص ٤٣٩ نمبر ١١٥٧٠١١٥٦٩ سنن للبیہقی ، باب الرجل یظاھر من اربع نسوة لہ بکلمة واحدة ج سابع، ص٦٣١، نمبر١٥٢٥٤) اس اثر سے معلوم ہوا کہ چار ظہار ہوںگے اور چار کفارہ دینے ہوںگے۔
فائدہ   امام شافعی کا قول قدیم یہ ہے کہ ایک ہی کفارہ لازم ہوگا۔  
وجہ  اثر میں ہے۔ عن ابن عباس وعن عمر فی رجل ظاھر من اربع نسوة بکلمة قال کفارة واحدة (ج) (سنن للبیہقی ، باب الرجل یظاھر من اربع نسوة لہ بکلمة واحدة ج سابع،ص ٦٣٠، نمبر ١٥٢٥٣ مصنف عبد الرزاق ، باب المظاہر من نساء ہ فی قول واحد ج 

حاشیہ  :  (الف) حضرت ابن عباس نے فرمایا جو چاہے میں اس سے مباہلہ کر سکتا ہوں کہ باندی میں ظہار نہیں ہے(ب) حضرت زہری نے فرمایا اگر چار عورتوں سے ظہار کرے تو چار کفارے لازم ہوںگے،اور حضرت حسن اور طاؤس نے بھی یہی فرمایا (ج) حضرت عمر نے فرمایا کوئی آدمی ظہار کرے چار بیویوں سے ایک کلمے سے تو ایک ہی کفارہ ہوگا۔

Flag Counter