Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 3 - یونیکوڈ

158 - 448
]٢٠٢٦[(٥) واذا قال انت علی کبطن امی او کفخذھا او کفرجھا فھو مظاھر]٢٠٢٧[ (٦)وکذلک ان شبھھا بمن لایحل لہ النظر الیھا علی سبیل التابید من محارمہ مثل اختہ او عمتہ او امہ من الرضاعة]٢٠٢٨[(٧) وکذلک ان قال رأسک علی کظھر امی او 

تشریح  ظہار کرنے کے بعد اگر بیوی سے جماع کرنے کا پختہ ارادہ کرلے تو اس کو کفارہ دینا ہوگا ۔اور اگر واپس کرنے اور جماع کا ارادہ نہیں ہے تو پھر کفارہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔  
وجہ  عود کرنے پر کفارہ ہے۔اور عود کرنے کا ارادہ نہ ہو تو کفارہ نہیں ہے (٢) آیت میں ہے۔والذین یظاھرون من نسائھم ثم یعودون لما قالوا فتحریر رقبة من قبل ان یتماسا ذلکم توعظون بہ (الف) (آیت ٣ سورة المجادلة٥٨) اس آیت میں ہے کہ لوٹنے کا ارادہ کرے تو صحبت سے پہلے کفارہ ادا کرے۔
]٢٠٢٦[(٥)اگر کہا تو مجھ پر میری ماں کے پیٹ ، یا ران یا فرج کی مانند ہے تو وہ ظہار کرنے والا ہوگا ۔
 تشریح  ظہار ظھر سے مشتق ہے جس کے معنی ہیں پیٹھ،لیکن پیٹھ کے بجائے ماں کے پیٹ یا ران یا فرج یا وہ عضو جس کا دیکھنا بیٹے کے لئے حرام ہے اس سے بیوی کو تشبیہ دیدی تب بھی ظہار ہو جائے گا۔  
وجہ  کیونکہ جس طرح ماں کی پیٹھ کو دیکھنا حرام ہے اسی طرح پیٹ،ران اور فرج کو دیکھنا بھی حرام ہے۔اس لئے ان عضووں سے بیوی کو تشبیہ دے تب بھی ظہار ہو جائے گا  (٢) اس لئے کہ اس قسم کے کلام کا مطلب بیوی سے قطع تعلق کوثابت کرتا ہے۔  
اصول  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ جن اعضاء کو دیکھنا حرام ہے ان اعضاء سے تشبیہ دینے سے بھی ظہار ہوگا۔
]٢٠٢٧[(٦)ایسے ہی اگر بیوی کو تشبیہ دی ایسی عورت کے ساتھ جس کی طرف دیکھنا حلال نہ ہو،ہمیشہ کے طور پر محارم میں سے ،مثلا اپنی بہن کے ساتھ یا پھوپی کے ساتھ یا رضاعی ماں کے ساتھ۔  
تشریح  ماں کی طرح جو عورتیں ذی رحم ہیں ،جن سے ہمیشہ نکاح کرنا حرام ہے ان کے پیٹ یا پیٹھ کے ساتھ تشبیہ دینے سے بھی ظہار ہو جائے گا۔جیسے بہن ،پھوپی۔رضاعی ماں وغیرہ کے ساتھ نکاح حرام ہے۔ان لوگوں کے ساتھ بھی بیوی کو تشبیہ دی تو ظہار ہو جائے گا۔  
وجہ  اثر میں ہے۔عن عطاء قال من ظاھر بذات محرم ذات رحم او اخت من رضاعة کل ذلک کامہ لا تحل لہ حتی یکفر (ب) (مصنف عبد الرزاق ، باب التظاھر بذات محرم ج سادس ص ٤٢٣ نمبر ١١٤٨٠) اس اثر سے معلوم ہوا کہ ذی رحم عورتوں کے ساتھ تشبیہ دے تو ظہار ہوگا۔
]٢٠٢٨[(٧)ایسے ہی اگر بیوی سے کہا تیرا سر میرے اوپر میری ماں کی پیٹھ کی طرح ہے ۔یا تیرا فرج یا تیرا چہرہ یا تیری گردن یا تیرا نصف یا ثلث 

حاشیہ  :  (الف) جو لوگ ظہار کرتے ہیں اپنی عورتوں سے ،پھر جو کچھ کہا اس سے رجوع کرنا چاہے تو غلام کو آزاد کرنا ہے صحبت سے پہلے، اس کی تمہیں نصیحت کی جاتی ہے(ب) حضرت عطاء نے فرمایا جس نے ظہار کیا ذی رحم محرم سے یا رضاعی بہن سے یہ تمام ماں کی طرح ہیں۔نہیں حلال ہوگی جب تک کفارہ نہ دے۔

Flag Counter