Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 3 - یونیکوڈ

114 - 448
الطلاق]١٩٣٣[(٤٩) وان وجد فی غیر الملک انحلت الیمین ولم یقع شیئ]١٩٣٤[(٥٠) واذا اختلفا فی وجود الشرط فالقول قول الزوج فیہ الا ان تقیم المرأة البینة ]١٩٣٥[(٥١)فان کان الشرط لا یعلم الا من جھتھا فالقول قولھا فی حق 

داخل ہوگی تو اب دوسری مرتبہ طلاق واقع نہیں ہوگی۔  
وجہ  کیونکہ شرط پوری ہو گئی۔
]١٩٣٣[(٤٩)اور اگر ملک کے علاوہ میں شرط پائی گئی تو قسم پوری ہو جائے گی اور کچھ واقع نہیں ہوگی۔  
تشریح  شرط ایسے وقت پائی گئی جبکہ شوہر کی ملکیت نہیں تھی یعنی عورت بیوی نہیں تھی ۔اس کو طلاق بائنہ دیکر الگ کر دیا تھا تو طلاق واقع نہیں ہوگی۔لیکن شرط چونکہ پائی گئی اس لئے اب شرط ختم ہو جائے گی۔  
وجہ  طلاق تو اس لئے نہیں ہوگی کہ عورت اس وقت بیوی نہیں رہی تھی۔اور شرط اس لئے ختم ہو جائیگی کہ اس میں بار بار کا تقاضہ نہیں ہے۔اس لئے ایک بار ہو کر ختم ہو جائے گی۔اسی کو انحلت الیمین کہتے ہیں۔
]١٩٣٤[(٥٠) اگر شرط کے پانے میں دونوں اختلاف کردے تو شوہر کے قول کا اعتبار ہوگا مگر یہ کہ عورت بینہ قائم کردے۔  
تشریح  شرط کے پانے میں اختلاف ہو گیا۔عورت کہتی ہے کہ شرط پائی گئی اس لئے مجھے طلاق واقع ہو گئی۔اور مرد کہتا ہے کہ شرط نہیں پائی گئی اس لئے طلاق واقع نہیں ہوئی تو ایسی صورت میں اگر کوئی بینہ نہ ہو تو شوہر کی بات قسم کے ساتھ مانی جائے گی۔ہاں اگر عورت نے بینہ اور گواہی پیش کردی تو عورت کے مطابق فیصلہ ہوگا۔  
وجہ  اس صورت میں عورت شرط پائے جانے اور طلا ق واقع ہونے کی مدعیہ ہے۔اس لئے اس پر بینہ لازم ہے۔اور شوہر مدعی علیہ ہے اور منکر ہے ۔اس لئے اگر بینہ نہ ہوتو قسم کے ساتھ اس کی بات مان لی جائے گی(٢) البینة علی من ادعی والیمین علی من انکر کئی مرتبہ گزر چکا ہے (دار قطنی ،نمبر ٣١٦٦)
]١٩٣٥[(٥١)اگر شرط کا علم نہیں ہو سکتا ہو مگر عورت کی جانب سے تو عورت کے قول کا اعتبار ہے اس کی ذات کے حق میں۔  
تشریح  شوہر نے ایسی شرط پر طلاق معلق کی جو عورت ہی کو معلوم ہو سکتی ہو مثلا حیض آنے پر طلاق معلق کی ہو تو خود عورت کے حق میں اس کی بات مان لی جائے گی دوسرے کے حق میں نہیں۔  
وجہ  اثر سے پتہ چلتا ہے کہ عورت کی ذات کے سلسلے میں اس کی بات مانی جائے گی۔عن ابی قال ان من الامانة ان المرؤة اؤ تمنت علی فرجھا (الف) مصنف ابن ابی شیبة ٢٨٠من قال اؤتمنت المرأة علی فرجھا ج رابع، ص ٢٠٥، نمبر ١٩٢٨٤)(٢) عن الشعبی قال جاء رجل الی علی بن ابی طالب فقال انی طلقت امرأتی فجائت بعد شہرین فقالت قد انقضت عدتی وعند علی 

حاشیہ  :  (الف)حضرت ابی نے فرمایا امانت میں سے یہ بھی ہے کہ عورت اپنی شرمگاہ پر امین ہے۔

Flag Counter