Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

505 - 508
١     لأن  فیہ نظرا للجانبین حتی یبقی المملوک حیا ویبقی فیہ ملک المالک۔ (٢٢١٠)  وان لم یکن لہما کسب بأن کان عبدا  زمنا أو جاریة لا یؤاجر مثلہا. أجبر المولی علی بیعہا)  ١  لأنہما من أہل الاستحقاق وف البیع ابفاء حقہما وایقاء حق المولی بالخلف 

ترجمہ:  ١  اس لئے کہ اس میں دونوں جانب رعایت ہے ، یہاں تک کہ مملوک زندہ باقی رہے گا ،  اور مملوک میں مالک کی ملکیت باقی رہے گی ۔ 
تشریح : آقا غلام باندی کا نفقہ دینے سے انکار کر گیا تو دوسری صورت یہ ہے کہ اگر وہ  کام کر کے کھا سکتے ہوں تو کمائیں اور کھائیں ۔ اس میں مملوک کی رعایت ہے کہ انکی زندگی بچ جائے گی ، اور چونکہ وہ زندہ رہیں گے تو آقا کی ہی ملکیت باقی رہے گی تو آقا کی بھی رعایت ہو گئی ۔ 
 وجہ : (١) حدیث میں ہے کہ مملوک کما کر کھاتے تھے ۔عن انس بن مالک قال حجم ابو طیبة النبی فامر لہ بصاع او صاعین من طعام وکلم موالیہ فخفف عن غلتہ او ضریبتہ۔ (بخاری شریف ، باب ضریبة العبد وتعاہد ضرائب الامائ، ص ٣٠٤ نمبر ٢٢٧٧) اس حدیث میں ابو طیبہ غلام پر ٹیکس لازم کیا ہے جو زیادہ ہے ۔اور ہو سکتا ہے کہ وہ اسی اجرت سے اپنا نفقہ وصول کرتا ہو۔
ترجمہ:(٢٢١٠)اور اگر وہ کما نہ سکتے ہوں] اس طرح کہ غلام اپاہج  یا باندی ایسی ہو کہ اس طرح کی باندی اجرت پر نہیں رکھی جا سکتی ہو [ تو آقا کو انکے بیچنے پر مجبور کیا جائے گا ۔ 
ترجمہ:  ١  کیونکہ یہ دونوں نفقہ کے مستحق ہیں اور بیچنے میں ان دونوں کا حق ادا ہوتا ہے ، آقا کا حق باقی رہا اس کا خلیفہ یعنی قیمت کے ذریعہ ۔   
تشریح:  آقا غلام باندی کا نفقہ بھی ادا نہیں کرتا ہے اور غلام باندی کوئی کام بھی نہیں کر سکتے ہیں، مثلا غلام باندی اپاہج  ہیں ، یا باندی ایسی ہے کہ اس کو اجرت پر نہیں رکھی جا سکتی ، اور آقا نفقہ بھی نہیں دیتا ہے توآقا کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ بیچ دے تاکہ دوسرا آقا اس کو نفقہ دے جس سے اس کی جان بچے ، اور آقا کا اس میں نقصان نہیں ہے کیونکہ اس کو غلام باندی کی قیمت مل جائے گا ، تو اس صورت میں بھی مملوک اور آقا دونوں کی رعایت ہے۔  
وجہ :(١) اس حدیث میں ہے کہ جی نہ بھرے تو بیچ دو ، اور اللہ کے مخلوق کو عذاب نہ دو۔   عن المعرور بن سوید قال رأیت  ابا ذر بالربذة.....قال   انھم اخوانکم فضلکم اللہ علیھم فمن لم یلائمکم فبیعوہ و لا یعذبوا خلق اللہ ۔( ابو داود شریف ، باب فی حق المملوک ، ص ٧٢٤، نمبر ٥١٥٧) اس حدیث میں ہے کہ جی نہ بھرے تو بیچ دو۔(٢)حدیث میں ہے کہ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter