٣ واصلہ فی الکبیرة اذااختلعت قبل الدخول علی الف ومہر ہا الف ففی القیاس علیہا خمس ما ئة زائدة و فی الاستحسان لا شٔ علیہا لانہ یر ادبہ عا دة حاصل مایلزم لہا
ترجمہ: ٣ اس کا اصل بڑی عورت کے بارے میں ہے کہ وہ دخول سے پہلے ہزار پر خلع کرے ، اور اس کا مہر ہزار ہو تو قیاس کا تقاضا یہ ہے کہ اس پر ہزار لازم ہو ، اور استحسان یہ ہے کہ اس پر کچھ بھی لازم نہ ہو ، کیونکہ ایسے خلع سے عادة اس چیز کا حاصل کر نا ہے جو عورت کے لازم ہوا ہے ۔
تشریح: اس مسئلے کی بنیاد کبیرہ عورت ہے ۔ بالغ عورت کا مہر ایک ہزار ہو اور دخول سے پہلے ہزار پر خلع کر لے تو قیاس کا تقاضا یہ ہے کہ عورت پر مزید پانچ سو لازم ہو جائے ، کیونکہ عورت کا آدھا مہر ]پانچ سو [ شوہر کے ذمے باقی ہے اس لئے مزید پانچ سو دینے سے شوہر کا ایک ہزار پورا ہو جائے گا ، اس لئے عورت پر مزید صرف پانچ سو ہی لازم ہو گا ۔ اوراستحسان کا تقاضا یہ ہے کہ عورت پر کچھ بھی لازم نہ ہو کیونکہ اس قسم کے خلع کا مطلب یہ ہو تا ہے کہ شوہر کو مہر کا کوئی درہم نہ دینا پڑے ، اور یہاں شوہر کو کوئی درہم نہیں دینا پڑ رہا ہے اس لئے عورت پر مزید پانچ سو لازم نہیں ہو نا چاہئے ۔
لغت: یراد بہ عادة حاصل ما یلزم لھا: عورت کا جو کچھ شوہر پر لازم ہوا ہے ، شوہر کو وہ حاصل ہو جائے اور مل جائے ، اس قسم کے خلع کا مطلب یہ ہو تا ہے ، اور شوہر کو خلع کر نے کی وجہ سے پورا مہر مل گیا ہے ، اس لئے عورت پر مزید کچھ لازم نہیں ہو نا چاہئے ۔