Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

115 - 508
٢    ولا بد من قیام العدة لان الرجعة الملک الا تری انہ سمی امساکا وہو الابقاء و انما یتحقق الاستدامة فی العدة لانہ لا ملک بعد انقضائہا  

روک لینا اور دوسرا چھوڑ دینا۔اس لئے عدت ختم ہو جائے تو اب رجعت نہیں کر سکتا (٤) اثر میں ہے۔عن ابن عباس وعن مرة عن عبد اللہ وعن اناس من اصحاب رسول اللہ ۖ فذکر التفسیر الی قولہ الطلاق مرتان قال ھو المیقات الذی یکون علیھا فیہ الرجعة فاذا طلق واحدة او ثنتین فاما ان یمسک ویراجع بمعروف واما یسکت عنھا حتی تنقضی عدتھا فتکون احق بنفسھا۔(سنن للبیہقی ،کتاب الرجعة، ج سابع ،ص ٦٠١، نمبر ١٥١٥٠مصنف ابن ابی شیبة،١٥١ ماقالوا فی قولہ الطلاق مرتان فامساک بمعروف او تسریح باحسان، ج رابع، ص ١٩٦، نمبر ١٩٢١١)اس تفسیر سے معلوم ہوا کہ عدت کے اندر اندر رجعت کر سکتا ہے اس کے بعد نہیں۔  
اور عورت راضی نہ ہو تب بھی رجعت کر سکتا ہے اس کی دلیل ۔
 وجہ (١) وبعولتھن احق بردھن فی ذلک ان ارادوا اصلاحا ۔ (آیت ٢٢٨ ،سورة البقرة ٢)  اس آیت میں ہے کہ شوہر کو رجعت کا زیادہ حق ہے، جس سے اشارہ نکلتا ہے کہ عورت کی رضامندی کی ضرورت نہیں (٢)اوپر کی آیت میں ہے۔فامسکوھن بمعروف،  جس میں مرد کو کہا گیا ہے کہ تم بیوی کو روک سکتے ہو۔جس کا مطلب یہ ہے کہ بیوی روکنے میں اس کو پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے (٣) اثر میں ہے۔عن ابراہیم قال اذا ادعی الرجعة قبل انقضاء العدة فعلیہ البینة ۔ (مصنف ابن ابی شیبة، ٢٤٩ ماقالوا فی الرجل یدعی الرجعة قبل انقضاء العدة ،ج رابع ،ص ١٩٥، نمبر ١٩٢٠٥) اس اثر میں ہے کہ مرد عدت ختم ہونے سے پہلے رجعت کرنے کا دعوی کرے تو اس پر بینہ لازم ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ رجعت کرنے کے لئے عورت کی رضامندی ضروری نہیں ہے۔
(رجت کرنے کے لئے یہ شرطیں ہیں )
]١[ طلاق رجعی واقع ہوئی ، بائنہ یاغلظہ واقع نہ ہوئی ہو ۔
]٢[ عدت باقی ہو ، ختم نہ ہو ئی ہو ،عورت مدخول بھا ۔
]٣[ طلاق کے عوض میں مال نہ لیا ہو ۔ 
ترجمہ:  ٢  اور عدت کا قائم رہنا ضروری ہے ، اس لئے کہ رجعت کا ترجمہ ہے ملک کو برقرار رکھنا ، کیا آپ نہیں دیکھتے ہیں کہ قرآن نے امساک  نام رکھا ہے اور وہ باقی رکھنا ہے اور برابر باقی رکھنا عدت ہی میں ہو سکتا ہے ، کیونکہ عدت ختم ہو جانے کے بعد ملک نکاح نہیں رہتی ۔
تشریح: رجعت کر نے کے لئے عدت کا قائم رہنا ضروری ہے ، ورنہ عدت ختم ہو نے کے بعد رجعت نہیں ہو سکے گی ، اس کی دو 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter