Deobandi Books

حیوۃ المسلمین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

75 - 357
مضبوطى اور تسلى ہوتى ہے کہ جىسے وہ حق پر مضبوط رہے ہم کو بھى مضبوط رہنا چاہئے۔ اور جس طرح اس مضبوطى کى برکت سے خدا تعالىٰ نے ان کى مدد فرمائى اسى طرح اس مضبوطى پر ہمارى بھى مدد ہوگى جس کو اﷲ تعالىٰ نے دوسرى آىت مىں فرماىا ہے کہ ”ہم اپنے پىغمبروں کى اور اىمان والوں (ىہاں دنىاوى زندگانى مىں بھى مدد کرتے ہىں اور (وہاں) اُس روز بھى (مدد کرىں گے) جس مىں گواہى دىنے والے (فرشتے) کھڑے ہوں گے (مراد اس سے قىامت کا دن ہے)  (سورۂ مؤمن، آىت:51) اور وہاں کى مدد تو ظاہر ہے کہ حکم ماننے والے ظاہر مىں بھى کامىاب ہوں گے اور بے حکمى کرنے والے ناکام ہوں گے اور ىہاں کى مدد کبھى تو اسى طرح کى ہوتى ہے اور کبھى دوسرى طرح ہوتى ہے ۔ وہ اس طرح کہ اوّل بے حکموں کو حکم ماننے والوں پر غلبہ ہوگىا مگر من جانب اﷲ کسى وقت ان سے بدلہ ضرور لىا گىا، چنانچہ تارىخ بھى اس کى گواہ ہے (تفسىر ابن کثىر)
اور ان قصوں سے ىوں بھى تسلى ہوتى ہے کہ جىسے دىن پر مضبوط رہنے پر آخرت مىں وہ بڑھے رہىں گے جس کى خبر کئى قصوں کے بعد اس ارشاد مىں دى گئى ہے ىقىناً نىک انجامى متقىوں ہى کے لئے ہے اسى طرح ہم سے بھى اس بڑھے رہنے کا وعدہ ہے ۔ چنانچہ ارشد ہے کہ جو لوگ متقى ہىں ان کافروں سے اعلىٰ درجہ (کى حالت) مىں ہوں گے (سورۂ بقرہ ، آىت :212)
عن ابن مسعود قال: من كان مستنا فليستن بمن قد مات، فإن الحي لا يؤمن عليه الفتنة، أولئك أصحاب محمد  صلى الله عليه وسلم  ........ وتمسكوا بما استطعتم به من أخلاقهم وسيرهم، فإنهم كانوا على الهدى المستقيم۔ (رواہ رزين)
حضرت ابن مسعودؓ فرماتے ہىں کہ جو شخص (ہمىشہ کے لئے ) کوئى طرىقہ اختىار کرنے والا ہو اس کو چاہئے کہ ان لوگوں کا طرىقہ اختىار کرے جو گذر چکے ہىں کىونکہ زندہ آدمى پر تو بچل جانے کا بھى شبہ ہے (اس لئے زندہ آدمى کا طرىقہ اسى وقت تک اختىار کىا جاسکتا ہے جب تک وہ راہ پر رہے) ىہ لوگ( جن کا ہمىشہ کے لئے طرىقہ لىا جاسکتا ہے )رسول اﷲ﷑ کے صحابہ ہىں (اور اس حدىث کے آخر مىں ہے کہ) جہاں تک ہو سکے ان کے اخلاق و عادات کو سند بناؤ( رزىن) جمع الفوائد


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 روحِ اوّل 1 1
3 اسلام و اىمان کے بىان مىں 1 2
4 روحِ دوم 7 1
5 تحصىلِ و تعلىم علمِ دىن 7 4
6 روحِ سوم 17 1
7 قرآن مجىد کا پڑھنا پڑھانا 17 6
8 روحِ چہارم 29 1
9 اﷲتعالىٰ سے محبت رکھنا اور رسول اﷲ﷑ سے محبت رکھنا 29 8
10 روح پنجم 42 1
11 تقدىر پر ىقىن لانا اور خدا تعالىٰ پر بھروسہ رکھنا 42 10
12 روح ششم 56 1
13 دعا مانگنا 56 12
14 اب دو چار حدىثىں دعا کى فضىلت اور آداب مىں لکھتا ہوں 61 12
15 روحِ ہفتم 65 1
16 نىک لوگوں کے پاس بىٹھنا 65 15
17 روح ہشتم 78 1
18 سىرت نبوى ﷑ 78 17
19 روحِ نہم 96 1
20 بھائى مسلمانوں کے حقوق کا خاص خىال رکھ کر ادا کرنا 96 19
21 احادىث 97 19
22 روح دہم 115 1
23 اپنى جان کے حقوق ادا کرنا 115 22
24 روح ىازدہم 130 1
25 نماز کى پابندى کرنا 130 24
26 روح دوازدہم 144 1
27 مسجد بنانا 144 26
28 روح سىزدہم 159 1
29 کثرت سے اﷲتعالىٰ کا ذکر کرنا 159 28
30 روح چہاردم 173 1
31 مالداروں کو زکوٰۃ کى پابندى 173 30
32 روح پانزدہم 186 1
33 علاوہ زکوٰۃ کے اور نىک کاموں مىں خرچ کرنااور ہمدردى کرنا 186 32
34 اجمالى دلىل 186 32
35 تفصىلى دلىلىں 187 32
36 روح شانزدہم 203 1
37 ملقب بہ باب الرىان روزے رکھنا خاص کر فرض روزے رمضان کے 203 36
38 روح ہفتدہم 218 1
39 ملقب بہ بىت الدىّان 218 38
40 روح ہشدہم 235 1
41 قربانى کرنا 235 40
42 قربانى سے روکنے کا مسئلہ 245 40
43 روح نوزدہم 249 1
44 آمدنى و خرچ کا انتظام رکھنا 249 43
45 روح بستم 264 1
46 نکاح کرنا اور نسل بڑھانا 264 45
47 روح بست و ىکم 281 1
48 دنىا سے دل نہ لگانا اور آخرت کى فکر مىں رہنا 281 47
49 روح بست و دوم 297 1
50 گناہوں سے بچنا 297 49
51 روح بست وسوم 315 1
52 صبر و شکر کرنا 315 51
53 روح بست و چہارم 330 1
54 مشورہ کے قابل امور مىں ؎دىانتدار خىر خواہوں سےمشورہ لىنا 330 53
55 روح بست و پنجم 344 1
56 امتىازِ قومى 344 55
Flag Counter