روح بست و پنجم
امتىازِ قومى
(ىعنى اپنا لباس ، اپنى وضع، اپنى بول چال، اپنا برتاؤ وغىرہ غىر مذہب والوں سے الگ رکھنا) دوسرى قوموں کى وضع و عادات بلا ضرورت اختىار کرنے کو شرىعت نے منع کىا ہے۔ پھر ان مىں بعضى چىزىں تو اىسى ہىں کہ اگر دوسرى قوموں سے ان کى خصوصىت نہ بھى رہے تب بھى گناہ رہىں گى جىسے ڈاڑھى منڈانا ىا حد سے باہر کترانا ىا گھٹنوں سے اونچا پائجامہ ىا جانگىہ پہننا کہ ہر حال مىں ناجائز ؎ہے۔اور اگر اس كے ساتھ شرعى وضع کو حقىر سمجھے ىا اُس کى بُرائى کرے تو پھر گناہ سے گذر کر کفر ہوجاوے گا۔
اور بعضى چىزىں اىسى ہىں کہ اگر دوسرى قوموں سے ان کى خصوصىت نہ رہے تو گناہ نہ رہىں گى اور خصوصىت نہ رہنے کى پہچان ىہ ہے کہ ان چىزوں کو دىکھنے سے عام لوگوں کے ذہن مىں ىہ کھٹک نہ ہو کہ ىہ وضع تو فلانے لوگوں کى ہے جىسے انگرکھا ىا اچکن پہننا۔ مگر جب تک ىہ خصوصىت ہے اس وقت تک منع کىا جاوے