روح پنجم
اعتقاد تقدىر و عمل توکل
ىعنى تقدىر پر ىقىن لانا اور خدا تعالىٰ پر بھروسہ رکھنا
اس اعتقاد اور اس عمل مىں ىہ فائدے ہىں:۔
الف:۔کىسى ہى مصىبت ىا پرىشانى کا وقاعہ ہو اس سے دل مضبوط رہے گا، ىہ سمجھے گا کہ اﷲتعالىٰ کو ىہى منظور تھا اس کے خلاف ہو نہىں سکتا تھا اور وہ جب چاہے گا اس کو دفع کر دے گا۔
ب:۔ جب ىہ سمجھ گىا تو اگر اُس مصىبت کے دور ہونے مىں دىر بھى لگے گى تو پرىشان اور ماىوس اور دل کمزور نہ ہوگا۔
ج:۔ نىز جب ىہ سمجھ گىا تو کوئى تدبىر اس مصىبت کے دفع کرنے کى اىسى نہ کرے گا جس سے خدا تعالىٰ ناراض ہو۔ ىوں سمجھے گا کہ مصىبت تو بدون خدا تعالىٰ کے چاہے ہوئے دفع ہو گى نہىں ۔ پھر خدا تعالىٰ کو کىوں ناراض کىا۔
د:۔ نىز اس سمجھنے کے بعد سب تدبىروں کے ساتھ ىہ شخص دعاء مىں بھى مشغول ہوگا کىونکہ ىہ سمجھے گا کہ جب اسى کے چاہنے سے ىہ مصىبت ٹل سکتى ہے تو اسى سے عرض کرنے مىں نفع کى زىادہ اُمىد ہے پھر دعا مىں لگ جانے سے اﷲتعالىٰ سے علاقہ بڑھ جاوے گا جو تمام راحتوں کى جڑ ہے۔