روح ىازدہم
نماز کى پابندى کرنا
کچھ آىتىں اور حدىثىں اس بارہ مىں نقل کرتا ہوں :
آىات:۔
خدا تعالىٰ سے ڈرنے والوں کى صفات مىں فرماىا:
الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ البقرة: ٣
اور وہ لوگ نماز کو ٹھىک ٹھىک ادا کرتے ہىں (شروع سورۂ بقرہ، آىت:3)
ف:۔ اس مىں اچھى طرح پڑھنا اور وقت پر پڑھنا اور ہمىشہ پڑھنا سب آگىا۔
وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَالبقرة: ٤٣
اور نماز کو ٹھىک ٹھىک ادا کرو (ربع الم ، آىت :43)
ف:۔ اىسے الفاظ سے نماز کا حکم قرآن مجىد مىں بہت ہى کثرت سے جا بجا آىا ہے۔يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ البقرة: ١٥٣
اے اىمان والو (طبىعتوں مىں سے) غم ہلکا کرنے کے (بارہ مىں) صبر اور نماز سے سہارا (اور مدد) لو (شروع سىقول ، آىت:153)