روح پانزدہم
علاوہ زکوٰۃ کے اور نىک کاموں مىں خرچ کرنااور ہمدردى کرنا
ىعنى زکوٰۃ دے کربے فکر اور بے رحم نہ ہوجاوے کہ اب مىرے ذمّہ کسى کى کوئى ہمدردى لازم نہىں رہى، زکوٰۃ تو اىک بندھا ہوا حق ہے باقى بہت سے متفرق کام اىسے بھى ہىں کہ موقع پر ان مىں مال خرچ کرنا اور جس کے پاس مال نہ ہو ىا اس مىں مال کا کام نہ ہو تو جان سے مدد کرنا بھى ضرورى ہے۔ باقى ضرورت کا درجہ اس کى تحقىق علماء سے ہوسکتى ہے۔ اس کى اجمالى دلىل اىک آىت اور حدىث سے لکھ کر پھر کچھ تفصىل لکھى جائے گى۔
اجمالى دلىل
عن فاطمة بنت قبيس قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن في المال لحقا سوى الزكاة» ثم تلا: (ليس البر أن تولوا وجوهكم قبل المشرق والمغرب) الآية. رواه الترمذي وابن ماجه والدارمي
حضرت فاطمہ بنت قىسؓ سے رواىت ہے کہ رسول اﷲ نے فرماىا کہ بے شک مال مىں زکوٰۃ کے علاوہ بھى کچھ حقوق ہىں پھر (اس کى تائىد مىں) آپ نے ىہ آىت پڑھى لَيْسَ الْبِرَّ اَنْ تُوَلُّوْا الآىۃ (البقرۃ ، آىت177)