روح دوازدہم
مسجد بنانا
(اس مىں اس کے بنانے مىں مدد مال سے ىا جان سے اور اس کے لئے زمىن دىنا، اس کى ٹوٹى پھوٹى کى مرمت کرنا سب آگىا) اور اس کے حقوق ادا کرنا ( ان حقوق مىں ىہ سب باتىں آ گئىں) ىعنى
اس مىں نماز پڑھنا، خاص کر جماعت کے ساتھ۔
اس کو صاف رکھنا۔
اس کا ادب کرنا۔
اس کى خدمت کرنا۔
وہاں کثرت سے حاضر رہنا۔
اس کے متعلق کچھ آىتىں اور حدىثىں لکھتا ہوں۔
آىات:۔
فرماىا اﷲتعالىٰ نے:
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ مَنَعَ مَسَاجِدَ اللَّهِ أَنْ يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَسَعَى فِي خَرَابِهَا أُولَئِكَ مَا كَانَ لَهُمْ أَنْ يَدْخُلُوهَا إِلَّا خَائِفِينَ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ البقرة: ١١٤
اور اس شخص سے زىادہ اور کون ظالم ہوگا جو خدا تعالىٰ کى مسجدوں مىں اُس کا ذکر (اور عبادت) کئے جانے سے بندش کرے اور ان کے وىران ہونے مىں کوشش کرے (البقرہ، آىت:114)