روحِ دوم
تحصىلِ و تعلىم علمِ دىن
ىعنى دىن کا سىکھنا اور سکھلانا
ارشاد فرماىا رسول اﷲ نے:
طلب العلم فريضة على كل مسلم(ابن ماجة)
علم (دىن) کا طلب کرنا (ىعنى اس کے حاصل کرنے کى کوشش کرنا) ہر مسلمان پر فرض ہے۔
ف:۔ اس حدىث سے ثابت ہوا کہ ہر مسلمان پر خواہ مرد ہو ىا عورت ہو، شہرى ہو ىا دىہاتى ہو، امىر ہو ىا غرىب ہو، دىن کا علم حاصل کرنا فرض ہے۔ اور علم کا ىہ مطلب نہىں کہ عربى ہى پڑھے بلکہ اس کا مطلب ىہ ہے کہ دىن کى باتىں سىکھے خواہ عربى کتابىں پڑھ کر خواہ اُردو کى کتابىں پڑھ کر، خواہ معتبر عالموں سے زبانى پوچھ کر ، خواہ معتبر واعظوں سے وعظ کہلوا کر، اور جو عورتىں خود نہ پڑھ سکىں اور نہ کسى عالم تک پہنچ سکىں وہ اپنے مردوں کے ذرىعہ سے دىن کى باتىں عالموں سے پوچھتى رہىں۔
ارشاد فرماىا رسول اﷲ نے: