روح چہاردم
مالداروں کو زکوٰۃ کى پابندى
ىہ بھى مثل نماز کے اسلام کا اىک رکن ىعنى بڑى شان کا اىک لازمى حکم ہے۔ بہت سى آىتوں مىں زکوٰۃ دىنے کا حکم اور اس کے دىنے کا ثواب اور اس کے نہ دىنے کا عذاب مذکور ہے اور زىادہ آىتىں اىسى ہىں ہىں جن مىں نماز کے ساتھ زکوٰۃ کا بھى حکم ہے۔ ىہ سب آىتىں قرآن مجىد مىں آسانى سے مِل سکتى ہىں اور جو شخص عربى نہ جانتا ہو اُس کو ترجمہ والے قرآن مىں مِل سکتى ہىں۔ اس لئے اِس جگہ صرف حدىثىں لکھتا ہوں۔
عن أبي الدرداء رضي الله عنه عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال الزكاة قنطرة الإسلام. رواه الطبراني في الأوسط والكبير
حضرت ابودرداء ؓ رسول اﷲ سے رواىت کرتے ہىں آپ نے فرماىا کہ زکوٰۃ اسلام کا پُل ہے ىا بلند عمارت ہے (کہ اگر زکوٰۃ نہ دے تو اسلام پر چل نہىں سکتا ىا اسلام کے نىچے کے درجے مىں رہا) (طبرانى اوسط و کبىر)