روح بست و ىکم
دنىا سے دل نہ لگانا اور آخرت کى فکر مىں رہنا
اس سے دىن مىں پختگى اور دل مىں مضبوطى پىدا ہوتى ہے اور ىہ بات اس طرح پىدا ہوتى ہے کہ ہمىشہ ىوں سوچا کرے کہ دنىا اىک ادنىٰ درجہ کى چىز اور پھر ختم ہونے والى ہے خاصکر اپنى عمر تو بہت ہى جلد گذر جائے گى اور آخرت اىک شاندار چىز اور آنے والى ہے جس مىں موت تو بہت ہى جلد آ کھڑى ہوگى۔ پھر لگاتار ىہ واقعات ہونا شروع ہوجائىں گے: قبر کا ثواب عذاب، قىامت کا حساب کتاب، جنت دوزخ کى جزا اور سزا۔ اِسى مضمون کى چند آىتىں اور حدىثىں لکھى جاتى ہىں:
زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوَاتِ مِنَ النِّسَاءِ وَالْبَنِينَ وَالْقَنَاطِيرِ الْمُقَنْطَرَةِ مِنَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَالْخَيْلِ الْمُسَوَّمَةِ وَالْأَنْعَامِ وَالْحَرْثِ ذَلِكَ مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الْمَآبِ (14) قُلْ أَؤُنَبِّئُكُمْ بِخَيْرٍ مِنْ ذَلِكُمْ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَأَزْوَاجٌ مُطَهَّرَةٌ وَرِضْوَانٌ مِنَ اللَّهِ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِآل عمران: ١٤ - ١٥
فرماىا اﷲتعالىٰ نے: خوشنما معلوم ہوتى ہے (اکثر) لوگوں کو محبت مرغوب چىزوں کى مثلاً عورتىں ہىں اور بىٹے ہىں اور لگے ہوئے ڈھىر ہىں سونے اور چاندى کے اور نشان لگے ہوئے گھوڑے ہىں اور دوسرے مواشى ہىں اور زراعت ہے (لىکن) ىہ سب استعمالى چىزىں ہىں دنىوى زندگى کى اور انجام کار کى خوبى (کى چىز) تو اﷲتعالىٰ ہى کے پاس ہے (جو بعد موت کے کام آوے گى جس کى خبر دىنے کا آگے حکم ہے ىعنى) آپ (ان لوگوں سے ىہ) فرما دىجئے کىا تم کو اىسى چىز بتا دوں