روح بست و چہارم
مشورہ کے قابل امور مىں ؎دىانتدار خىر خواہوں سےمشورہ لىنا
اور آپس مىں محبت اور ہمدردى اور اتفاق رکھنا اور معاملات ىعنى لىن دىن وغىرہ مىں اور معاشرات ىعنى مىل جول مىں اس کا خىال رکھنا کہ مىرے ہاتھ سے کسى کو نقصان ىا مىرى بات سے کسى کو دھوکہ نہ ہو۔ اور اس کا نام ”صفائى معاملہ“ہے۔ اور اس کا خىال رکھنا کہ مىرے برتاؤ سے کسى کو ظاہرى تکلىف ىا باطنى تنگى ىا پرىشانى ىا گرانى نہ ہو۔ اور اس کا نام ”حسن معاشرت“ ہے۔
ىہ تىن چىزىں ہوئىں: مشورۂ اتفاق، صفائى معاملہ و حسن معاشرت۔ اور ىہ تىنوں چىزىں مستقل طور پر بھى مقصود ہىں (ىعنى ان کا الگ الگ بھى حکم ہے) جىسا آگے آنے والى آىتوں اور حدىثوں سے معلوم ہوگا اور اىک کا دوسرے سے خاص تعلق بھى ہے مثلاً مشورہ پر اسى وقت بھروسہ ہوسکتا ہے جب مشورہ والوں مىں باہم محبت واتفاق ہو ، اور محبت و اتفاق اسى وقت قائم رہ سکتا ہے جب اىک کو دوسرے