روح شانزدہم
ملقب بہ باب الرىان روزے رکھنا خاص کر فرض روزے رمضان کے
اور واجب روزے رکھنا
روزہ بھى مثل نماز و زکوٰۃ کے اسلام کا اىک رکن ىعنى بڑى شان کا اىک لازمى حکم ہے چنانچہ فرماىا اﷲتعالىٰ نے: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَالبقرة: ١٨٣
اے اىمان والو! تم پر روزہ کىا گىا (البقرہ، آىت:183)
ارشاد فرماىا رسول اﷲ نے الخ (ىہ وہ حدىث ہے جو روح چہاردم کے نمبر ۹ مىں گذر چکى ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر نماز و زکوٰۃ و حج سب کرتا ہو مگر روزہ نہ رکھتا ہو تو اس کى نجات کے لئے کافى نہىں) روزہ مىں اىک خاص اىسى ہے جو کسى عبادت مىں نہىں وہ ىہ ہے کہ چونکہ روزہ ہونے ىا نہ ہونے کى بجز اﷲتعالىٰ کے کسى کو خبر نہىں ہوسکتى اس لئے روزہ وہى رکھے گا جس کو اﷲتعالىٰ کى محبت ىا اﷲتعالىٰ کا ڈر ہوگا اور اگر فى الحال اس مىں کچھ کمى بھى ہوگى تو تجربہ سے ثابت ہے کہ محبت وعظمت کے کام کرنے سے محبت و عظمت پىدا ہوجاتى