روحِ ہفتم
نىک لوگوں کے پاس بىٹھنا
تاکہ ان سے اچھى باتىں سنىں ، ان سے اچھى خصلتىں سىکھىں اور جو نىک لوگ گذر گئے ہىں ان کے اچھے حالات کى کتابىں پڑھ کر ىا پڑھوا کر اُن کے حالات معلوم کرنا کہ ىہ بھى اىسا ہى ہے جىسے گوىا ان کے پاس ہى بىٹھ کر ان سے باتىں سنىں اور ان سے اچھى خصلتىں سىکھ لىں۔
ف:۔چونکہ انسان کے اندر اﷲتعالىٰ نے ىہ خاصىت رکھى ہے کہ دوسرے انسان کے خىالات اور حالات سے بہت جلد اور بہت قوت کے ساتھ اور بدون کسى خاص کوشش کے اثر قبول کر لىتا ہے اچھا اثر بھى اور بُرا اثر بھى ، اس لئے اچھى صحبت بہت ہى بڑے فائدے کى چىز ہے اور اسى طرح بُرى صحبت بڑے نقصان کى چىز ہے۔ اور اچھى صحبت اىسے شخص کى صحبت ہے جس کو ضرورت کے موافق دىن کى باتوں کى واقفىت بھى ہو اور جس کے عقىدے بھى اچھے ہوں، شرک و بدعت اور دنىا کى رسموں سے بچتا ہو اعمال بھى اچھے ہوں، نماز ، روزہ اور ضرورى عبادتوں کا پابند ہو ، معاملات بھى اچھے ہوں، لىن دىن بھى صاف ہو، حلال و حرام کى احتىاط ہو، اخلاقِ ظاہرى بھى اچھے ہوں ، مزاج مىں عاجزى ہو کسى کو بے وجہ تکلىف نہ دىتا ہو، غرىبوں، حاجتمندوں کو ذلىل نہ سمجھتا ہو۔ اخلاقِ باطنى بھى اچھى ہوں، خدا تعالىٰ کى