روح ششم
دعا مانگنا
ىعنى جس چىز کى ضرورت ہو خواہ وہ دنىا کا کام ہو ىا دىن کا اور خواہ اس مىں اپنى بھى کوشش کرنا پڑے، اور خواہ اپنى کوشش اور قابو سے باہر سب خدا تعالىٰ سے مانگا کرے۔ لىکن اتنا خىال ضرورى ہے کہ وہ گناہ کى بات نہ ہو۔ اس مىں سب باتىں آگئىں۔ جىسے کوئى کھىتى ىا سوداگرى کرتا ہے تو محنت اور سامان بھى کرنا چاہئے مگر خدا تعالىٰ سے دعا بھى مانگنا چاہئے کہ اے اﷲ! اس مىں برکت فرما اور نقصان سے بچا، ىا کوئى دشمن ستاوے، خواہ دنىا کا دشمن خواہ دىن کا دشمن ، تو اس سے بچنے کى تدبىر بھى کرنا چاہئے خواہ وہ تدبىر اپنے قابو کى ہو خواہ حاکم سے مدد لىنا پڑے مگر اس تدبىر کے ساتھ خدا تعالىٰ سے بھى دعا مانگنا چاہئے کہ اے اﷲ! اس دشمن کو زىر کر دے۔ ىا مثلاً کوئى بىمار ہو تو دوا دارو بھى کرنا چاہئے مگر خدا تعالىٰ سے دعا بھى مانگنا چاہئے کہ اے اﷲ اس بىمارى کو کھودے ىا اپنے پاس کچھ مال ہے تو اس کى حفاظت کا سامان بھى کرنا چاہئے، جىسے مضبوط مکان مىں مضبوط مضبوط قفل لگا کر رکھنا ىا گھر والوں کے ىا ىا نوکروں کے ذرىعہ سے اس کا پہرہ دىنا، دىکھ بھال رکھنا مگر اس کے ساتھ خدا تعالىٰ سے دعا بھى مانگنا چاہئے کہ اے اﷲ! اس کو چوروں سے محفوظ رکھ، ىا مثلاً کوئى مقدمہ کر رکھا ہے ىا اس پر کسى نے کر رکھا ہے تو اس کى پىروى بھى کرنا چاہئے وکىل