Deobandi Books

حیوۃ المسلمین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

58 - 357
دعا ہے اور بے تدبىر کے کاموں مىں تدبىر کى جگہ بھى دعا ہى ہے۔
تو اس مىں زىادہ دعا ہوئى اور دعا فقط اس کا نام نہىں کہ دو چار باتىں ىاد کر لىں اور نمازوں کے بعد اس کو صرف زبان سے آموختہ کى طرح پڑھ دىا سو ىہ دعا نہىں ہے محض دعا کى نقل ہے۔ دعا کى حقىقت اﷲتعالىٰ کے دربار مىں درخواست پىش کرنا ہے۔ سو جس طرح حاکم کے ىہاں درخواست دىتے ہىں کم سے کم دعا اس طرح تو کرنا چاہئے کہ درخواست دىنے کے وقت آنکھىں بھى اسى طرف لگى ہوتى ہىں دل بھى ہہ تن ادھر ہى ہوتا ہے، صورت بھى عاجزوں کى سى بناتے ہىں، اگر زبانى کچھ عرض کرنا ہوتا ہے تو کىسے ادب سے گفتگو کرتے ہىں  اور اپنى عرضى منطور ہونے کىلئے پورا زور لگاتے ہىں اور اس ىقىن دلانے کى پورى کوشش کرتے ہىں کہ ہم کو آپ سے پورى امىد ہے کہ ہمارى درخواست پر پورى توجہ فرمائى جاوے گى۔ پھر بھى عرضى کے موافق حکم نہ ہوا اور حکم عرضى دىنے والے کے سامنے افسوس ظاہر کرے کہ تمہارى مرضى کے موافق تمہارا کام نہ ہوا تو ىہ شخص فوراً ىہ جواب دىتا ہے کہ حضور مجھ کو کوئى رنج ىا شکاىت نہىں اس معاملہ مىں قانون ہى سے جان نہ تھى ىا مىرى پىروى مىں کمى رہ گئى تھى۔ حضور نے کچھ کمى نہىں فرمائى اور اگر اس حاجت کى آئندہ بھى ضرورت ہو تو کہتا ہے کہ مجھ کو نا امىدى نہىں پھر عرض کرتا رہوں گا۔ اور اصلى بات تو ىہ ہے کہ مجھ کو حضور کى مہربانى کام ہونے سے زىادہ پىارى چىز ہے کام تو خاص وقت ىا محدود درجہ کى چىز ہے حضور کى مہربانى تو عمر بھر کى اور غىر محدود 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 روحِ اوّل 1 1
3 اسلام و اىمان کے بىان مىں 1 2
4 روحِ دوم 7 1
5 تحصىلِ و تعلىم علمِ دىن 7 4
6 روحِ سوم 17 1
7 قرآن مجىد کا پڑھنا پڑھانا 17 6
8 روحِ چہارم 29 1
9 اﷲتعالىٰ سے محبت رکھنا اور رسول اﷲ﷑ سے محبت رکھنا 29 8
10 روح پنجم 42 1
11 تقدىر پر ىقىن لانا اور خدا تعالىٰ پر بھروسہ رکھنا 42 10
12 روح ششم 56 1
13 دعا مانگنا 56 12
14 اب دو چار حدىثىں دعا کى فضىلت اور آداب مىں لکھتا ہوں 61 12
15 روحِ ہفتم 65 1
16 نىک لوگوں کے پاس بىٹھنا 65 15
17 روح ہشتم 78 1
18 سىرت نبوى ﷑ 78 17
19 روحِ نہم 96 1
20 بھائى مسلمانوں کے حقوق کا خاص خىال رکھ کر ادا کرنا 96 19
21 احادىث 97 19
22 روح دہم 115 1
23 اپنى جان کے حقوق ادا کرنا 115 22
24 روح ىازدہم 130 1
25 نماز کى پابندى کرنا 130 24
26 روح دوازدہم 144 1
27 مسجد بنانا 144 26
28 روح سىزدہم 159 1
29 کثرت سے اﷲتعالىٰ کا ذکر کرنا 159 28
30 روح چہاردم 173 1
31 مالداروں کو زکوٰۃ کى پابندى 173 30
32 روح پانزدہم 186 1
33 علاوہ زکوٰۃ کے اور نىک کاموں مىں خرچ کرنااور ہمدردى کرنا 186 32
34 اجمالى دلىل 186 32
35 تفصىلى دلىلىں 187 32
36 روح شانزدہم 203 1
37 ملقب بہ باب الرىان روزے رکھنا خاص کر فرض روزے رمضان کے 203 36
38 روح ہفتدہم 218 1
39 ملقب بہ بىت الدىّان 218 38
40 روح ہشدہم 235 1
41 قربانى کرنا 235 40
42 قربانى سے روکنے کا مسئلہ 245 40
43 روح نوزدہم 249 1
44 آمدنى و خرچ کا انتظام رکھنا 249 43
45 روح بستم 264 1
46 نکاح کرنا اور نسل بڑھانا 264 45
47 روح بست و ىکم 281 1
48 دنىا سے دل نہ لگانا اور آخرت کى فکر مىں رہنا 281 47
49 روح بست و دوم 297 1
50 گناہوں سے بچنا 297 49
51 روح بست وسوم 315 1
52 صبر و شکر کرنا 315 51
53 روح بست و چہارم 330 1
54 مشورہ کے قابل امور مىں ؎دىانتدار خىر خواہوں سےمشورہ لىنا 330 53
55 روح بست و پنجم 344 1
56 امتىازِ قومى 344 55
Flag Counter