وَقَالَ مُوسَى يَاقَوْمِ إِنْ كُنْتُمْ آمَنْتُمْ بِاللَّهِ فَعَلَيْهِ تَوَكَّلُوا إِنْ كُنْتُمْ مُسْلِمِينَ (84) فَقَالُوا عَلَى اللَّهِ تَوَكَّلْنَا رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ(85) وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ (86)
يونس: ٨٤ - ٨٦
اور موسىٰ (علىہ السلام) نے (جب بنى اسرائىل کو فرعون کے ظلم سے خوف مىں دىکھا تو ان سے) فرماىا کہ اے مىرى قوم! اگر تم(سچے دل سے) اﷲپر اىمان رکھتے ہو تو (سوچ بچار مت کرو بلکہ) اس پر توکل کرو اگر تم (اس کى) اطاعت کرنے والے ہو انہوں نے (جواب مىں) عرض کىا کہ ہم نے اﷲہى پر توکل کىا (بعد اس کے اﷲتعالىٰ سے دعا کى کہ ) اے پروردگار! ہم کو ان ظالم لوگوں کا تختۂ مشق نہ بنا اور ہم کو اپنى رحمت کا صدقہ ان کافر لوگوں سے نجات دے(ىعنى جب تک ہم پر ان کى حکومت مقدر ہے ظلم نہ کرنے پاوىں اور پھر ان کى حکومت ہى کے دائرہ سے نکال دىجئے) (ىونس، آىت:84 تا 86)