مالک ہے (پس مالک حقىقى جو تجوىز کرے بندہ کو اس پر راضى رہنا واجب ہے) اور (ہمارى کىا تخصىص ہے) اﷲکو تو سب مسلمانوں کو اپنے سب کام سپرد رکھنے چاہئىں (دوسرى بات ىہ) فرما دىجئے کہ(ہمارے لئے جىسى اچھى حالت بہتر ہے کہ اس مىں درجات بڑھتے ہىں اور گناہ معاف ہوتے ہىں پس) تم تو ہمارے حق مىں دو بہترىوں مىں سے اىک بہترى ہى کے منتظر رہتے ہو۔ (توبہ، آىت:51۔52)
ف:۔ اس سے ثابت ہوا کہ توکل کا اثر ىہ ہے کہ اگر کوئى ناگوارى بھى پىش آوے تو اس سے بھى پرىشانى نہىں ہوتى بلکہ اس کو بھى بہترى ہى سمجھتے ہىں۔ اگر دنىا مىں بھى اس کا ظہور نہ ہو تو آخرت مىں ضرور ہوگا جو ہمارا اصلى گھر ہے اور وہى بھلائى ہمىشہ کام آنے والى ہے۔
فرماىا اﷲتعالىٰ نے :