دور جا پڑا۔ بلا شبہ جو لوگ (پہلے تو) مسلمان ہوئے پھر کافر ہوگئے پھر مسلمان ہوئے (اور اس بار بھى اسلام پر قائم نہ رہے ورنہ پہلى بار کا اسلام سے پھر جانا معاف ہوجاتا بلکہ) پھر کافر ہوگئے پھر (مسلمان ہى نہ ہوئے ورنہ پھر بھى اىمان مقبول ہوجاتا بلکہ) کفر مىں بڑھتے چلے گئے (مرتے دم تک کفر پر قائم رہے) اﷲتعالىٰ اىسوں کو ہرگز نہ بخشىں گے اور نہ اُن کو (بہشت کا) رستہ دکھلائىں گے۔
فرماىا اﷲتعالىٰ نے:
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا سَوْفَ نُصْلِيهِمْ نَارًا كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلْنَاهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا لِيَذُوقُوا الْعَذَابَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَزِيزًا حَكِيمًا وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَنُدْخِلُهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا لَهُمْ فِيهَا أَزْوَاجٌ مُطَهَّرَةٌ وَنُدْخِلُهُمْ ظِلًّا ظَلِيلًاالنساء: ٥٦ - ٥٧
بے شک جو لوگ ہمارى آىتوں کے منکر ہوئے (ىعنى اىمان اختىار نہ کى) ہم ان کو عنقرىب اىک سخت آگ مىں داخل کرىں گے (اور وہاں ان کى برابر ىہ حالت رہے گى کہ) جب اىک دفعہ ان کى کھال (آگ سے) جل چکے گى تو ہم اس پہلى کھال کى جگہ فوراً دوسرى (تازى) کھال پىدا کر دىں گے تاکہ (ہمىشہ) عذاب ہى بھگتتے رہىں بلا شک اﷲتعالىٰ زبردست (اور) حکمت والے ہىں ۔ اور جو لوگ اىمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے بہت جلد ہم ان کو اىسى بہشتوں مىں داخل کرىں گے جن کے (مکانوں کے)نىچے سے نہرىں بہتى ہوں گى وہ ان مىں ہمىشہ ہمىشہ رہىں گے (اور) ان کے لئے اُن (بہشتوں) مىں بى بىاں ہوگى صاف ستھرى اور ہم ان کو نہاىت گنجان ساىہ مىں داخل کرىں گے ۔