يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا آمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي نَزَّلَ عَلَى رَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي أَنْزَلَ مِنْ قَبْلُ وَمَنْ يَكْفُرْ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا بَعِيدًاالنساء: ١٣٦ - ١٣٧
اے اىمان والو! تم (ضرورى عقىدوں کى تفصىل سن لو وہ ىہ ہے کہ) اعتقاد رکھو اﷲتعالىٰ کے ساتھ اور اس کے رسول (محمد) کے ساتھ اور اس کتاب کے ساتھ جو اس نے (ىعنى اﷲتعالىٰ نے) اپنے رسول (ىعنى محمد ) پر نازل فرمائى (ىعنى قرآن کے ساتھ) اور اُن کتابوں کے ساتھ (بھى ) جو کہ(رسول اﷲ سے) پہلے (اور نبىوں پر) نازل ہوچکى ہىں۔ اور جو شخص اﷲتعالىٰ کے ساتھ کفر کرے اور (اسى طرح جو) اس کے فرشتوں کےساتھ (کفر کرے) اور (اسى طرح جو) اس کے رسولوں کے ساتھ (کفر کرے) اور (اسى طرح جو) روز قىامت کے ساتھ (کفر کرے) تو وہ شخص گمراہى مىں بڑى دور جا پڑا۔ بلا شبہ جو لوگ (پہلے تو) مسلمان ہوئے پھر کافر ہوگئے پھر مسلمان ہوئے (اور اس بار بھى اسلام پر قائم نہ رہے ورنہ پہلى بار کا اسلام سے پھر جانا معاف ہوجاتا بلکہ) پھر کافر ہوگئے پھر (مسلمان ہى نہ ہوئے ورنہ پھر بھى اىمان مقبول ہوجاتا بلکہ) کفر مىں بڑھتے چلے گئے (مرتے دم تک کفر پر قائم رہے) اﷲتعالىٰ اىسوں کو ہرگز نہ بخشىں گے اور نہ اُن کو (بہشت کا) رستہ دکھلائىں گے۔