اىک دفعہ ان کى کھال (آگ سے) جل چکے گى تو ہم اس پہلى کھال کى جگہ فوراً دوسرى (تازى) کھال پىدا کر دىں گے تاکہ (ہمىشہ) عذاب ہى بھگتتے رہىں بلا شک اﷲتعالىٰ زبردست (اور) حکمت والے ہىں ۔ اور جو لوگ اىمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے بہت جلد ہم ان کو اىسى بہشتوں مىں داخل کرىں گے جن کے (مکانوں کے)نىچے سے نہرىں بہتى ہوں گى وہ ان مىں ہمىشہ ہمىشہ رہىں گے (اور) ان کے لئے اُن (بہشتوں) مىں بى بىاں ہوگى صاف ستھرى اور ہم ان کو نہاىت گنجان ساىہ مىں داخل کرىں گے ۔
ف: ۔ ان آىتوں مىں اسلام والوں کے لئے جنت کى نعمتىں اور اسلام سے ہٹنے والوں کے لئے دوزخ کى مصىبتىں تھوڑى سى بىان کى گئى ہىں ، دوسرى آىتوں مىں اور